ترنمول کانگریس کی رہنما اور رائے دیگھی کی رکن اسمبلی دیبا شری رائے کی متعلق قیاس آرائی ہو رہی تھی کہ وہ بی جے پی میں شامل ہونے والی ہیں۔ اس کی وجہ یہ ہے کہ جس دن شوبھن چٹرجی اور بیشاکھی بنرجی بی جے پی کے قومی دفتر دہلی میں بی جے پی میں شامل ہونے کے لئے پہنچے تھے۔
اس دن دیبا شری رائے کو بھی بی جے پی کے دفتر میں دیکھا گیا تھا جس کے بعد سے سیاسی حلقوں میں یہ بات ہونے لگی تھی کہ وہ بی جے پی میں شامل ہونے والی ہیں۔ اس دن بی جے پی میں شامل ہونے کے لئے ہی دہلی گئی تھی لیکن اس دن ایسا کچھ نہیں ہوا۔
اس دن کے بعد سے وہ پارٹی کے کسی تقریب میں بھی نہیں دیکھا گیا ہے لیکن آج کافی دنوں بعد دیبا شری رائے جو رائے دیگھی سے ترنمول کانگریس کی ایم یل اے بھی ہیں۔ ریاستی اسمبلی میں نظر آئیں پریولیج کمیٹی کے میٹنگ میں شرکت کرنے کے لئے اسمبلی میں حاضر ہوئی تھی۔
اسمبلی میں انہوں نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے درمیان کوئی غلط فہمی نہیں ہے سب کچھ بہتر ہے میں ترنمول کانگریس میں تھی اور ہمیشہ رہوں گی انہوں مزید کہا کہ بہت جلد وہ دیدی کو بولو پروگرام میں حصہ لیں گی۔