ETV Bharat / state

Explosion In Egra Cracker Factory مشرقی مدنی پور کے ایگرا میں ہوئے دھماکے میں مرنے والوں کی تعداد 9 تک پہنچ گئی

شرقی مدنی پور کے ایگرا کے سہارا علاقے کے گوپی ناتھ پور چاندکوری گاؤں میں ہوئے دھماکے میں مرنے والوں کی تعداد 9تک پہنچ گئی ہے عینی شاہدین کو خدشہ ہے کہ مرنےوالوں کی تعداد میں اضافہ ہوسکتا ہے

مشرقی مدنی پور کے ایگرا میں ہوئے دھماکے میں مرنے والوں کی تعداد 9تک پہنچ گئی

author img

By

Published : May 16, 2023, 7:59 PM IST

مشرقی مدنی پور:مغربی بنگال کے مشرقی مدنی پور ضلع کے ایگرا کے گوپی چاندکوری گاوں میں واقع یہ خوفناک دھماکے سے پورا گاوں لرز اٹھا۔ دھماکے سے پورا گھر اڑ گیا۔ جاں بحق اور زخمی گھر کے اردگرد بکھرے پڑے ہوئےتھے۔اس واقعہ کی تحقیقات کی ذمہ داری وزیرا علیٰ ممتا بنرجی نے سی آئی ڈی کو سونپ دی ہے ۔ تاہم اپوزیشن نے این آئی اے سے جانچ کا مطالبہ کیا ہے۔ وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی نے یہ بھی کہا کہ ریاستی حکومت کو این آئی اے کی تحقیقات پر کوئی اعتراض نہیں ہے۔

مشرقی مدنی پور کے پولیس سپرنٹنڈنٹ کے امرناتھ نے بتایا کہ غیر قانونی سٹے بازی فیکٹری کے مالک بھانو کو پہلے پولیس نے گرفتار کیا تھا۔ انہوں نے کہا کہ ہم نے اسے پہلے بھی گرفتار کیا تھا، لیکن وہ غیرقانونی طور پر پٹاخوں کا کارخانہ چلا رہا تھا۔ ہم مناسب دفعہ کے تحت مقدمہ درج کرکے ملزم کے خلاف کارروائی کر رہے ہیں۔ امرناتھ نے کہا کہ سی آئی ڈی کے علاوہ فارنسک اور بم اسکواڈ بھی الگ الگ تحقیقات شروع کر دی ہے۔

پولیس ذرائع کے مطابق دھماکے سے فیکٹری مکمل طور پر تباہ ہو گئی ہے۔ زخمیوں کو قریبی اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ مشرقی مدنی پور کے پولیس سپرنٹنڈنٹ امرناتھ کے نےبتایاکہ ’’اڈیشہ سرحد سے کچھ فاصلے پر ایک مکان میں دھماکہ ہوا ہے۔۔ دھماکے کے نتیجے میں اب تک تین افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔ چار افراد شدید زخمی۔ انہیں اسپتال لے جایا جا رہا ہے۔بچائو کا کام جاری ہے۔

یہ بھی پڑھیں:Explosion in Cracker Factory at Egra ایگرا میں واقع پٹاخے کی فیکٹری میں بھیانک دھماکہ، دو افراد ہلاک

اطلاع ملنے کے بعد ایگرا تھانہ کی پولیس موقع پر پہنچ گئی ہے۔ پورے علاقے کو گھیرے میں لے لیا گیا ہے۔ دھماکے سے ایک گھر میں آگ لگ گئی۔ دھواں نکلنے لگا ہے۔ ہنگامہ سن کر اہل محلہ باہر نکل آئے۔ پولیس کے علاوہ فائر بریگیڈ بھی موقع پر پہنچ گئی ہے۔ پولس کے مطابق یہ واقعہ فیکٹری میں دھماکے کے باعث پیش آیا۔ لیکن اس بات کی جانچ کی جا رہی ہے کہ آیا اس کے پیچھے کچھ اور ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.