کولکاتا: مغربی بنگال کے دارالحکومت کولکاتا میں واقع تاریخی فٹبال لیگ محمڈن اسپورٹنگ کی ٹیم اپنے ہوم گراونڈ میں یونائٹیڈ ایس سی کے خلاف کلکتہ فٹبال لیگ پریمیر ڈویژن کے ایک اہم میچ میں نبرد آزما ہوئی۔ ایک دوسری طرف میزبان ٹیم محمڈن اسپورٹنگ گزشتہ میچ میں سات صفر سے ملی بڑی جیت کے بعد اعتماد سے بریز تھی دوسری طرف یونائٹیڈ ایس سی آج کے میچ میں غیر متوقع (اپ سیٹ) جیت کے لئے پرعزم تھی۔ دونوں ٹیموں نے حسب توقع جارحانہ انداز میں کھیل کامظاہرہ کیا۔پہلے ہاف میں دونوں ٹیموں کی جانب سے برابری کا مقابلہ دیکھنے کو ملا۔دونوں جانب سے پے در پے حملے ہوئے۔محمڈن اسپورٹنگ اور یونائٹیڈ ایس سی کی تمام ترکوششوں کے باوجود پہلے ہاف کے اختتام تک دونوں جانب سے کوئی گول نہیں ہو سکا۔
-
David's header in the last quarter helped us to get 3️⃣ valuable points from the match. ⚽
— Mohammedan SC (@MohammedanSC) July 15, 2023 " class="align-text-top noRightClick twitterSection" data="
We march on! 💪#JaanJaanMohammedan #CFL2023 #IndianFootball pic.twitter.com/XXkNZ2Gd7D
">David's header in the last quarter helped us to get 3️⃣ valuable points from the match. ⚽
— Mohammedan SC (@MohammedanSC) July 15, 2023
We march on! 💪#JaanJaanMohammedan #CFL2023 #IndianFootball pic.twitter.com/XXkNZ2Gd7DDavid's header in the last quarter helped us to get 3️⃣ valuable points from the match. ⚽
— Mohammedan SC (@MohammedanSC) July 15, 2023
We march on! 💪#JaanJaanMohammedan #CFL2023 #IndianFootball pic.twitter.com/XXkNZ2Gd7D
دوسرے ہاف میں بھی یونائٹیڈ ایس سی نے عمدہ کھیل کامظاہرہ کرتے ہوئے محمڈن اسپورٹنگ کو کھل کھیلنے کا زیادہ موقع نہیں دیا۔محمڈن اسپورٹنگ کے کھلاڑیوں نے میچ میں برتری حاصل کرنے کے لئے جارحانہ کھیل کامظاہرہ کرتے ہوئے حریف پر دباو بنانے کی کوشش جاری رکھی۔ کھیل کے78 ویں منٹ پر ڈیوڈ نے ہیڈر کے ذریعہ گول کرکے محمڈن اسپورٹنگ کو ایک صفر کی سبقت دلانے میں اہم رول ادا کیا۔ایک صفر سے پھچڑنے کے باوجود یونائٹیڈ ایس سی اسکور برابر کرنے کی ہر ممکن کوشش کی لیکن محمڈن اسپورٹنگ کی دفاعی دیوار میں شگاف ڈالنے میں ناکام رہی ۔
یہ بھی پڑھیں: Abdul Samad سہل عبدالصمد کا موہن بگان سے معاہدہ
کھیل کے اختتام تک محمڈن اسپورٹنگ نے ایک صفر کی برتری برقرار رکھتے ہوئے کلکتہ فٹبال لیگ پریمیر ڈویژن کے اپنے دوسرے میچ میں کامیابی حاصل کی۔اس سے قبل محمڈن اسپورٹنگ کی ٹیم نے کلکتہ ایف سی کو 0۔7 گول سے شکست دی تھی۔