ETV Bharat / state

'مغربی بنگال میں بی جے پی کو شکست دینے کا دعویٰ'

مرکزی وزیر داخلہ امیت شاہ کے مغربی بنگال دورے کے دوران گورکھا جن مکتی مورچہ کے سربراہ بمل گورنگ ان کی سخت الفاظ میں نکتہ چینی کی۔

author img

By

Published : Nov 5, 2020, 10:10 PM IST

گورکھا جن مکتی مورچہ کے سربراہ بمل گورنگ

ا س کے علاوہ آج کولکاتا میں دارجلنگ میونسپل کے 17 کونسلرز نے بی جے پی چھوڑ کر 'گورکھا جن مکتی مورچہ' میں شمولیت اختیار کر لی۔

بمل گورننگ نے کہا کہ انہوں نے مسلسل 17 برسوں تک بی جے پی کا ساتھ دیا لیکن انہوں نے ہمیں دھوکہ دیا اب سنہ

2021 میں بی جے پی کو ہم سبق سکھائیں گے۔

مرکزی وزیر داخلہ امیت شاہ مغربی بنگال کے دو روزہ دورے پر ہیں۔

'مغربی بنگال میں بی جے پی کو شکست دینے کا دعویٰ'

دوسری جانب آج گورکھا جن مکتی مورچہ کے سربراہ بمل گورنگ نے اپنی طاقت مظاہرہ کرتے ہوئے دارجلنگ میونسپل کے 17 کونسلروں کے ساتھ کولکاتا میں پریس کانفرنس کیا۔

اس دوران بمل گورنگ نے اعلان کیا کہ 17 برس تک بی جے پی کے وعدے کا ہم انتظار کرتےرہے لیکن بی جے پی نے اپنا وعدہ پورا نہیں کیا۔

دارجلنگ میونسپل میں گورکھا جن مکتی مورچہ کے 17 کونسلرز نے بی جے پی کی حمایت کی تھی۔

یہ 17 کونسلرز آج گھر واپسی کرتے ہوئے بی جے پی سے حمایت واپس لے لی ہے اس طرح ان کی گھر واپسی ہوئی ہے۔

پریس کانفرنس کے دوران گورکھا جن مکتی مورچہ کے سربراہ نے کہا 2021 اسمبلی انتخابات میں وہ ترنمول کانگریس ساتھ مل کر بی جے پی کو سبق سکھائیں گے۔

مزید پڑھیں:کولکاتا: بین مذہبی رہنماؤں کی جانب سے صدر فرانس کے بیان کی مذمت

انہوں نے مزید کہا کہ صرف دارجلنگ ہی نہیں پورے شمالی بنگال میں اس کا اثر پڑے گا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.