ETV Bharat / state

چھاپہ کے دوران ا ی ڈی کی ٹیم کے ساتھ بڑی تعداد میں مرکزی فورسیس کے جوان - مغربی بنگال کے دارالحکومت کولکاتا

CRPF Jawans Deployed During ED Raid سندیش کھالی میں ای ڈی کی ٹیم پرحملےکے واقعے سے سبق لیتے ہوئے آج صبح ریاستی وزیر سجیت بوس کے گھر پر ای ڈی کی کارروائی سے قبل مرکزی فورسیز کی بڑی تعداد ان کے گھر کے قرب و جوار میں مورچہ سنبھال لیا تھا۔ای ڈی کی کارروائی سے قبل ہی پورے علاقے مرکزی فورسیس کے جوان تعینات ہوگئے تھے۔ہرآنے جانے والوں کی نگرانی کی جارہی تھی ۔عا م طور پر انتخابات کے موقع پر اس طرح کی صورت حال ہوتی ہے۔

چھاپہ کے دوران ا ی ڈی کی ٹیم کے ساتھ بڑی تعداد میں مرکزی فورسیس کے جوان

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Jan 12, 2024, 7:57 PM IST

کولکاتا:مغربی بنگال کے دارالحکومت کولکاتا کے سالٹ لیک علاقے میں واقع وزیر سجیت باسو کی رہائش گاہ پر انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ کی ٹیم نے چھاپہ ماری مہم چلائی۔اس مرتبہ ای ڈی کی ٹیم کے ساتھ سی آر پی ایف کے جوان بھی موجود تھے۔ کہیں بھی ہجوم ہوتا سیکورٹی فورسیز موقع پر پہنچ کر مجمع کو منتشر کررہی تھی۔

ای ڈی جمعہ کی صبح سویرے لیک ٹاؤن کے سری بھومی علاقے میں سجیت کے گھر پہنچی۔ ا س علاقے میں سوجیت بوس کے دو گھر ہیں ۔میونسپلٹی تقرری گھوٹالہ میں ای ڈی جانچ کررہی ہے۔گزشتہ ہفتے سندیش کھالی میں ترنمول لیڈر شاہجہان شیخ کے گھر کی تلاشی کے دوران ای ڈی کی ٹیم پر شاہجہاں کے حامیوں نے حملہ کردیا تھا ۔گرچہ اس وقت بھی ای ڈی کے ساتھ مرکزی فورسیز کے جوان تھے مگران کی تعداد انتہائی کم تھی۔

مرکزی فورسیس کے ہاتھ لاٹھی اور بندوق کے علاوہ آنسو گیس کے سیل بھی ان کے ساتھ تھے ۔بھیر لگانے والوں سے جوان یہ سوال کررہے تھے وہ کیوں جمع ہے ۔سندیش کھالی میں ای ڈی کی ٹیم کےشاہ جہاں کے گھر میں داخل ہونے سے پہلے 800 سے 1000 لوگ باہر جمع ہو گئے تھے۔ ای ڈی کے مطابق خود شاہجہاں نے حامیوں کو اندر سے بلایا تھا۔ اس کے بعد وہ پچھلے دروازے سے بھاگ گیا۔

سری بھومی ریاستی وزیر سوجیت کا علاقہ ہے وہ وہاں کافی بااثر ہے۔ نتیجتاً ان کے چاہنے والوں کی تعداد بھی علاقے میں کم نہیں۔ ای ڈی ک خدشہ تھا کہ سندیش کھالی کی طرح سوجیت کے حامی بھی جمع ہوسکتے ہیں ۔اس لئے اس نمٹنے کیلئے پہلے سے ہی تیاری کرلی گئی تھی۔

یہ بھی پڑھیں:ممتا بنرجی کا جسٹس ابھیجیت گنگو پادھیائے کے بیانات پر تبصرہ کرنے سے انکار

اس سے قبل بھی ای ڈی ، ریاستی وزرا اور ممبران اسمبلی کے گھروں کی تلاشی لے چکی ہے مگر اس طرح کی صورت حال نہیں تھی ۔فرہاد حکیم سے لے کر مدن مترا، جیوتی پریہ ملک تک، ای ڈی نے کسی کے گھر کی تلاشی لینے کی تیاری نہیں کی تھی۔ تمام معاملات میں ای ڈی کے پاس مرکزی جوانوں کی تعداد برائے نام تھی۔ یہ پہلی مرتبہ ہے کہ مرکزی فورسز ای ڈی کی تلاشی کے دوران پورے علاقے میں روٹ مارچ کر رہی ہے

یواین آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.