کولکاتا: بی جے پی کے قومی صدر جے پی نڈا اور امت شاہ نے کولکاتا میں مغربی بنگال کے لیے پارٹی کی انتخابی کمیٹی کو حتمی شکل دینے کے لیے ایک تنظیمی میٹنگ کی۔ لوک سبھا کی 35 سیٹیں جیتنے کا ہدف ہے۔ اپوزیشن کی سیاسی جماعتوں نے شدید تنقید شروع کر دی ہے۔ سی پی ایم کے ریاستی سکریٹری محمد سلیم نے کہا کہ جب بی جے پی نے یہ مان لیا ہے کہ اسے 35 سیٹیں ملیں گی تو کمیٹی بنانے کی کیا ضرورت ہے؟۔انتخابات کرانے کی بھی کیا ضرورت ہے۔
محمد سلیم نے کہا کہ جب اسے 35 سیٹیں ملیں گی، تو پھر کمیٹی کیوں بنائی جائے؟ مغربی بنگال بی جے پی کھیل کھیل کر رہی ہے، آر ایس ایس کا استعمال کر رہی ہے، ممتا بنرجی کا استعمال کر رہی ہے.مغربی بی جے پی کے رہنماؤں سے کچھ ہونے والا نہیں ہے اسی وجہ سے امت شاہ اور نڈا کو بار بار بنگال آنا پڑ رہا ہے۔ سی پی آئی ایم کے رہنما کا کہنا ہے کہ مغربی بنگال میں بی جے پی اور ترنمول کانگریس مخالف لہریں چل رہیں ہیں۔لوگ تبدیلی چاہتے ہیں۔لیکن آر ایس ایس ترنمول کانگریس کے ساتھ ساتھ بی جے پی کو یہاں رکھنے کی کوشش کر رہی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: مرکزی وزیر داخلہ امیت اور جے پی نڈا کی بنگال بی جے پی رہنماوں کے ساتھ میٹنگ
محمد سلیم نے یہ بھی کہاکہ سوامی وویکانند ہندوستان کے سفیر تھے۔انہوں نے پورا ملک دیکھا اور دل سے سمجھا۔ انہوں نے پورے ہندوستان میں موجود جنگلی رسم و رواج اور اختلافات کو نظر انداز کرکے لوگوں کو متحد کرنے کی کوشش کی۔ حتیٰ کہ انہوں نے مذہبی تنگ نظری سے اوپر اٹھنے کی کوشش کی۔ سنگھ پریوار آج ان پر اور ان کے گرو جیسے لوگوں پر حملہ کر رہا ہے۔ انہوں نے مزید دعویٰ کیا کہ آر ایس ایس مغربی بنگال میں ترنمول کے لیے تیزی سے اثر و رسوخ پھیلانے میں کامیاب رہی ہے۔میں شروع سےکہتا آ رہا ہوں کہ ٹی ایم سی اور بی جے پی ایک ہی سکے کے دو پہلو ہے۔