مغربی بنگال سی پی آئی ایم کے رہنما محمد سلیم نے آج سی اے اے پر سپریم کورٹ کے رائے جس میں مختلف جماعتوں کی جانب سے اپیل کی گئی تھی کہ اس کو دستوری کمیٹی میں بھیجا جائے۔ فی الحال اس پر روک لگائی جائے۔
لیکن سپریم کورٹ نے اپیل خارج کرتے ہوئے اس معاملے کو مرکزی حکومت کو چار ہفتے میں اس کا جواب دینے کی ہدایت دی ہے ۔ سپریم کورٹ کے فیصلے پر محمد سلیم نے کہا کہ ملک میں کروڑوں لوگ سی اے اے کے خلاف احتجاج و مظاہرے کر رہےہیں جن میں اکثریت خواتین کی ملک مختلف مقامات پر رات رات بھر چھوٹے چھوٹے بچوں کے ساتھ دھرنے پر بیٹھ کر اس قانون کی مخالفت کر رہی ہیں ۔
عدالت کو ان کا خیال کرنا چاہئے تھا اور فی الحال اس پر روک لگانا چاہئے تھا لیکن عدالت نے ایسا نہیں کیا کیونکہ اس قانون پر فیصلہ لینے میں جتنی دیر کی جائے گی تحریک مزید شدت اختیار کرتی جائے گی ۔
انہوں کہا جب پورے ملک میں لاکھوں لوگ راستے پر اتر کر اس مخالفت کر رہے ہیں دھرنے پر بیٹھے ایسے میں سپریم کورٹ کو کچھ ایسا نہیں کرنا چاہئے جس سے لوگوں کو لگے کہ سرکار کا جو رویہ ہے وہی رویہ عدالت کاہے
فی الحال اس پر روک لگانی چاہئے تھی کیونکہ اس میں جتنی دیر ہوگی احتجاج و مظاہرے مزید شدت اختیار کریگی۔
مغربی بنگال میں وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی کی قیادت میں تمام 294 اسمبلی حلقوں نئے کون شہریت ترمیمی ایکٹ کے خلاف مسلسل احتجاج جاری ہے۔لیکن اب تک کہیں سے بھی کسی ناخوشوگوار واقعہ کی اطلاع موصول نہیں ہوئی ہے۔
مغربی بنگال میں وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی کی قیادت میں تمام 294 اسمبلی حلقوں نئے کون شہریت ترمیمی ایکٹ کے خلاف مسلسل احتجاج جاری ہے۔لیکن اب تک کہیں سے بھی کسی ناخوشوگوار واقعہ کی اطلاع موصول نہیں ہوئی ہے۔