ETV Bharat / state

CPIM Supporter Shot Dead پرچہ نامزدگی کے دوران سی پی آئی ایم کارکن کو گولی مار دی گئی

شمالی دیناج پور ضلع کے چوپڑا تھانہ علاقے میں پنچایت انتخابات 2023 کے لئے پرچہ نامزدگی داخل کرنے کے آخری دن بھیانک تشدد کے واقعے میں سی پی آئی ایم کے ایک کارکن کی موت ہوگئی۔ اس کے علاوہ جنوبی 24 پرگنہ کے بھانگوڑ میں فائرنگ میں انڈین سیکولر فرنٹ کے رہنما کی موت ہوگئی۔

پرچہ نامزدگی کے دوران سی پی آئی ایم کارکن کو گولی مار دی گئی

author img

By

Published : Jun 15, 2023, 4:44 PM IST

کولکاتا:مغربی بنگال میں پنچایت انتخابات کی تاریخ کے اعلان کے بعد سے ہی ریاست کے تمام اضلاع میں بھیانک تشدد کا بازار گرم ہے۔پرچہ نامزدگی داخل کرنے کے آخری دن جنوبی 24 پرگنہ کے بھانگوڑ اور شمالی دیناج پور ضلع کے چوپڑا میں سیاسی جماعتوں کے حامیوں کے درمیان بھیانک جھڑپوں کی اطلاع موصول ہوئی ہے۔ ذرائع کے مطابق شمالی دیناج پور ضلع کے چوپڑا تھانہ علاقے میں پنچایت انتخابات 2023 کے لئے پرچہ نامزدگی داخل کرنے کے آخری دن بھیانک تشدد کے واقعے میں سی پی آئی ایم کے ایک کارکن کی موت ہوگئی۔اس کے علاوہ جنوبی 24پرگنہ کے بھانگوڑمیں فائرنگ میں انڈین سیکولر فرنٹ کے رہنما کی موت ہوگئی۔

  • #WATCH | West Bengal: Violence erupted at Sainthia BDO office in Ahmadpur, Birbhum District, on the last day of nomination for West Bengal panchayat polls. No casualties reported. pic.twitter.com/9CLTbmzm7m

    — ANI (@ANI) June 15, 2023 " class="align-text-top noRightClick twitterSection" data=" ">

شمالی دیناج پور کے چوپڑا علاقے میں پہلے بموں سے حملہ کیا گیا اور اس کے بعد فائرنگ کا سلسلہ شروع ہوا ۔فائرنگ کے واقعےمیں پرچہ نامزدگی داخل کرنے کے لئے جا رہے سی پی آئی ایم کے کارکنان زخمی ہو گئے۔زخمیوں کو اسلام پور محکمہ ہسپتال میں داخل کرایا گیا ہے جہاں ڈاکٹروں کی موت کی تصدیق کی جبکہ دیگر دو افراد کی حالت نازک بتائی۔ اس واقعے کے بعد سی پی آئی ایم اور کانگریس نے ضلع انتظامیہ دفتر کا گھیراو کیا۔کانگریس اور سی پی آئی ایم کا کہنا ہے کہ ہمارے امیدواروں کو ہرچہ نامزدگی داخل کرنے سے روکنے کے لئے ترنمول کانگریس کے حامیوں بموں سے حملہ کیا اور اس کےبعد فائرنگ کی۔

یہ بھی پڑھیں:Panchayat Election مغربی بنگال میں پرچہ نامزدگی داخل کرنے کے دوران تشدد کے واقعات

دوسری طرف جنوبی 24پرگنہ کے بھانگوڑمیں پنچایت انتخابات کے لئے پرچہ نامزدگی داخل کرنے کے آخری دن سیاسی جماعتوں کے حامیوں کے درمیان بھیانک خونی جھڑپ ہوئی۔بھانگوڑ میں فائرنگ میں انڈین سیکولر فرنٹ کے رہنما کی موت ہوگئی۔پرچہ نامزدگی داخل کرنےکے پہلے دن سے لے کر آخری دن تک بھانگوڑ میں اب تک دونوں لوگوں کی موت ہو چکی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.