ETV Bharat / state

Fake Voters Lists in Bengal سی پی آئی ایم نے فرضی ووٹرز کی فہرست الیکشن کمیشن کے حوالے کی - مغربی بنگال میں ہونے والے پنچایت انتخابات

مغربی بنگال میں پنچایت انتخابات سے قبل سی پی آئی ایم نے فرضی ووٹرز کی فہرست ریاستی انتخابای کمیشن کے حوالے کردی ہے۔ سی پی آئی ایم کا کہنا ہے کہ ووٹرز لسٹ میں ایسے لوگوں کے نام اب بھی ہے جن کی بہت پہلے موت ہوچکی ہے یا پھر وہ دوسری ریاستوں میں منتقل ہوگئے ہیں۔ Fake Voters Lists In Bengal

سی پی آئی ایم نے فرضی ووٹرز کی فہرست الیکشن کمیشن کے حوالے کیا

author img

By

Published : Dec 6, 2022, 2:59 PM IST

کولکاتا: مغربی بنگال میں ہونے والے پنچایت انتخابات کے پیش نظر سیاسی گہما گہمی عروج پر ہے۔ تمام سیاسی جماعتیں ووٹرز کی توجہ اپنی جانب مبذول کرانے کی کوشش میں مصروف ہیں ۔CPIM Submitted Fake Voters Lists CEO West Bengal Before Panchayat Election

سی پی آئی ایم نے فرضی ووٹرز کی فہرست الیکشن کمیشن کے حوالے کیا

اس درمیان سی پی آئی ایم نے فرضی ووٹرز کی فہرست ریاستی انتخابی کمیشن کے حوالے کی ہے۔سی پی آئی ایم کا کہنا ہے کہ ووٹرز لسٹ میں ایسے لوگوں کے نام اب بھی ہیں جو بہت پہلے مر چکے ہیں یا پھر دوسری ریاستوں میں بس گئے ہیں۔ سی پی آئی ایم نے دعویٰ کیا کہ فوت ہوچکے افراد (ووٹروں) کے بارے میں انتخابی عہدیداروں کو بار بار مطلع کرنے کے باوجود ناموں کو ہٹانے کی کوئی کارروائی نہیں کی گئی۔

ووٹر لسٹ میں اب بھی کئی ایسے نام ہیں، جن کی موت بہت پہلے ہوچکی ہے۔ کئی ووٹر ایسے بھی ہیں جو پچھلے چار برسوں سے اس علاقے میں نہیں رہے ہیں۔ سی پی آئی ایم نے ایسے ہزاروں نام ثبوت کے ساتھ الیکشن کمیشن کو پیش کئے ہیں۔ سی پی آئی ایم کی جانب سے دی گئی معلومات کے مطابق 913 بوتھوں کا سروے کیا گیا اور وہاں 26 ہزار 773 نام ایسے ہیں جن کی موت ہوچکی ہے لیکن ان کے نام اب بھی ووٹر لسٹ میں موجود ہیں۔ اس کے علاوہ 306 بوتھس میں 7401 ووٹر ہیں جو پچھلے چار برسوں سے اس علاقے میں نہیں رہے ہیں۔

سی پی آئی ایم قیادت کا دعویٰ ہے کہ کمیشن کے پاس صرف 913 بوتھوں کے فرضی ووٹروں کی فہرست لائی گئی ہے جبکہ کولکاتہ میں بوتھس کی کُل تعداد 4 ہزار 300 ہے۔ ان کا دعویٰ ہے کہ فی اسمبلی کی ووٹر لسٹ میں کم از کم ایک لاکھ ایسے نام ہیں جن کی یا تو موت ہوچکی ہے یو وہ کسی دوسری ریاست میں مقیم ہیں۔ لیفٹ فرنٹ کو شکایت ہے کہ حکمراں پارٹی ان فرضی ووٹروں کے ووٹوں سے الیکشن جیت رہی ہے۔

مزید پڑھیں:CPIM True History Campaign سی پی آئی ایم نے شہر کے 25مقامات پر تاریخ کا اوپن کلاس شروع کیا

سی پی آئی ایم قیادت نے مزید الزام لگایا کہ اگر یہ نام نہیں ہٹائے گئے تو انتخابات میں بڑے پیمانے پر دھاندلی ہونے کا خدشہ ہے۔ ان کا خیال ہے کہ حکمران جماعت ان فرضی ووٹرز کی مدد سے الیکشن جیتنا چاہتی ہے۔ بائیں محاذ کی قیادت کا دعویٰ ہے کہ فی الحال کچھ مثالیں یہاں پیش کی گئی ہیں، اگر آئندہ کسی صورت میں کارروائی نہ کی گئی تو وہ ایک بڑی تحریک چلانے پر مجبور ہوں گے۔CPIM Submitted Fake Voters Lists CEO West Bengal Before Panchayat Election

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.