کولکاتا: مغربی بنگال سی پی آئی ایم کی شکایت پر اداکارہ پریش راول کے خلاف سمن جاری کئے جانے پر محمد سلیم نےکولکاتا پولیس کا شکریہ ادا کرتے ہوئےکہا کہ امید کرتے ہیں کہ بی جے پی کے سابق رکن پارلیمان کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔ سی پی آئی ایم کے رہنما محمد سلیم نے کہاکہ سیاست میں سب جائز ہے اس کا مطلب یہ نہیں ہے کہ آپ کو کسی کے جذبات کو مجروح کرنے کی آزادی دی جا سکتی ہے۔ CPIM State General Secretry Mohammad Salim Thanks Kolkata Police After Summon To Paresh Rawal
مغربی بنگال سی پی ایم کے ریاستی سکریٹری محمد سلیم نے پریش راول کے خلاف کولکاتا کے تالتلہ پولیس اسٹیشن میں شکایت درج کرائی۔تاہم اتفاق ہے کہ یہ سمن اسی دن جاری کیا گیا ہے جس دن ساکیت گھوکھلے کو گرفتار کیا گیا ہے۔ سی پی آئی ایم کے ریاستی جنرل سیکرٹری محمد سلیم بھی شکایت کنندگان میں شامل تھے۔سی پی آئی ایم نے بی جے پی کے سابق رکن پارلیمان پریش راؤل کے خلاف تحریک چلانے کی دھمکی دی ہے۔
یہ بھی پڑھیں:West Bengal CPIM سی پی آئی ایم نے پریش راول کے خلاف شکایت درج کرائی
ترنمول کانگریس کے قومی ترجمان ساکیت گوکھلے کو گجرات پولس کے ذریعہ دو دن کیلئے پولس حراست میں لئے جانے کے بعد کولکاتا پولیس نے اداکار اور بی جے پی کے سابق رکن پارلیمان پریش راول کے خلاف سمن جاری کر دیا ہے۔ اداکار کو 12 دسمبر کو تالتلہ پولس اسٹیشن میں پیش ہونے کی ہدایت دی گئی ہے۔
اداکار پریش راول گجرات اسمبلی میں بی جے پی کے لئے انتخابی مہم چلاتے ہوئے کہا تھا کہ گیس سلنڈر کی قیمت بڑھی تو پھر سے سستا ہو جائے گا۔ مہنگائی بڑھے گی تو کم ہوگی۔ لوگوں کو روزگار بھی ملے گا۔ مہنگائی کا مسئلہ گجرات کے عوام کو برداشت کرنا پڑ سکتا ہے۔ لیکن اگر روہنگیا اور بنگلہ دیشی دہلی کی طرح آپ کے گھر کے ساتھ ہی رہنے لگیں تو گیس سلنڈروں کا کیا ہوگا؟ بنگالیوں کے لئے مچھلی پکانا ہے۔ پریش راول کے تبصرے پر ترنمول کانگریس نے سخت تنقید کی تھی۔پارٹی کے آئی ٹی سیل کے سربراہ دیوانشو بھٹاچاریہ نے بنگال بی جے پی لیڈروں سے سوال کیا تھا کہ آپ اس بارے میں کیا کہیں گے۔ جلد از جلد پوزیشن واضح کریں۔CPIM State General Secretry Mohammad Salim Thanks Kolkata Police After Summon To Paresh Rawal