ETV Bharat / state

Mohammad Salim طالب علموں کے قاتلوں کے خلاف سخت کارروائی کا مطالبہ، محمد سلیم

سی پی آئی ایم کے ریاستی جنرل سیکرٹری محمد سلیم نے باگوہاٹی کے دو طالب علموں کے قتل کے واقعے کو افسوسناک المیہ قرار دیتے ہوئے اس معاملے میں ملوث شرپسندوں کے خلاف سخت کارروائی کا مطالبہ کیا۔Cpim State General Secretry

محمد سلیم کا طالب علموں کے قاتلوں کے خلاف سخت کارروائی کا مطالبہ

author img

By

Published : Sep 8, 2022, 1:35 PM IST

مغربی بنگال کے شمالی کولکاتا کے باگوہاٹی تھانہ علاقےکے دوطالب علموں کے اغوا کے بعد قتل کا معاملہ طول پکڑنے لگاہے۔ سی پی آئی ایم اور بی جے پی نے دوہرا قتل معاملے میں حکمراں جماعت ترنمول کانگریس پرزبردست تنقید شروع کردی ہے۔CPIM State General Secretry Mohammad Salim Meet Students Family سی پی آئی ایم کے جنرل سیکرٹری محمد سلیم جب مہلوکین کے والدین سے ملاقات کرنے کے لئے ان کے گھر پہنچے تو مقامی باشندوں نے مخالفت شروع کر دی۔دراصل وہ سبھی ترنمول کانگریس کے حامی بتائے جاتے ہیں۔

اس کے باوجود محمد سلیم اور سجن چکرورتی نے گھر والوں سے ملاقات کی اور ان کی تکلیف کو سمجھنے کی کوشش کی۔گھروالوں سے ملاقات کے بعد سی پی آئی ایم کے رہنما محمد سلیم نے کہا کہ دو طالب علموں کے بیہمانہ قتل کے بعد پولیس انتظامیہ کی خاموشی افسوسناک ہے۔ انہوں نے کہا کہ مغربی بنگال کا المیہ یہ ہے کہ أکثر و بیشتر پولیس اہلکاروں کو معاملے پر پردہ ڈالنے کی کوشش کرتے ہوئے دیکھا گیا ہے۔اس معاملے میں بھی بالکل ایسا ہی ہوا ہے۔

ان کا کہنا ہے وہ یہاں سیاست کرنے کے لئے نہیں آئے ہیں۔مجبور گارجین کے دکھ درد بانٹنے کے لئے آئے ہیں۔والدین جو چاہتے ہیں وہ بھی اس کی حمایت کرتے ہیں۔گناہگاروں کے خلاف سخت کارروائی کا مطالبہ کرتے ہیں۔ دوسری طرف سی پی آئی ایم مرکزی کمیٹی کے رکن سجن چکرورتی نے کہاکہ وزیراعلیٰ ممتابنرجی کو وزیرپولیس کی ذمہ داری میں کوتاہی برتنے پر استعفیٰ دے دینا چاہئے۔ان کی نگرانی میں پولیس تمام محاذ پر ناکام ہو چکی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:Baguiati Double Murder Case دو طلبا کا قتل، پولس آفیسر معطل

انہوں نے کہاکہ 22 اگست کو دو طالب علوں کا اغوا کیا جاتا ہے۔دو دنوں کے اندراندران دونوں کا قتل کر دیا جاتا ہے اور پولیس کو کچھ پتہ نہیں چلتا ہے۔گارجین مقامی تھانے میں اس معاملے کی شکایت درج کرائی لیکن پولیس نے پورے معاملے کو نظرانداز کردیا ۔12 دنوں قبل دونوں طالب علموں کی لاشیں بشیر ہاٹ میں پائی گئی تھی۔ بشیرہاٹ تھانے کی پولیس نے دونوں طالب کی لاشوں کو اپنے قبضے میں لے کر مردہ خانہ(morgue) میں رکھنے کی ہدایت دی تھی۔

واضح رہے کہ مغربی بنگال کےشمالی24 پرگنہ کے بشیرہاٹ تھانہ علاقے سے پولیس نے دو طالب علموں کی لاشیں بر آمد کی ہیں۔ شمالی کولکاتا کے باگوہاٹی تھانہ علاقے کے رہنے والے طالب علموں کا 22 اگست کواغوا کیا گیا تھا۔ تاوان کی رقم نہیں ملنے کے سبب نامعلوم شرپسندوں نے قتل کرکے لاش سڑک کے کنارے پھینک دی گئی تھی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.