ETV Bharat / state

CPIM Sitaram Yechury ہندی، ہندو اور ہندوستان، آر ایس ایس کا برسوں پرانا منصوبہ ہے

سی پی آئی ایم کے قومی جنرل سیکرٹری سیتا رام یچوری نے کہا کہ راشٹریہ سوئم سیوک کا ہندی،ہندو اور ہندوستان برسوں پرانا منصوبہ ہے۔اس منصوبے کو پورے ملک میں نافذ کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے لیکن ایسا نہیں ہوگاCPIM Sitaram Yechury

ہندی،ہندو اور ہندوستان آر ایس ایس کا برسوں پرانا منصوبہ ہے

author img

By

Published : Oct 18, 2022, 1:48 PM IST

کولکاتا:مغربی بنگال میں سی پی آئی ایم کے103 سال مکمل ہونے پر پارٹی کو ڈیجیٹل مارکس باد انڈیا پورٹل کے افتتاحی تقریب میں قومی جنرل سیکرٹری سیتا رام یچوری نے ممتا بنرجی کی قیادت والی ریاستی حکومت اور مرکزی حکومت پر جم کر بھڑاس نکالی۔CPIM Sitaram Yechury On Hindi Language And Sourav Ganguly

ہندی،ہندو اور ہندوستان آر ایس ایس کا برسوں پرانا منصوبہ ہے

سی پی آئی ایم کے قومی جنرل سیکرٹری سیتا رام یچوری نے کہا کہ راشٹریہ سوئم سیوک برسوں سے ایک خاص منصوبے پر کام کرتا آ رہا ہے۔ ان منصوبوں میں ایک ملک ایک زبان شامل تھا۔ آر ایس ایس کا یہ منصوبہ کبھی پورا نہیں ہوسکتا ہے۔

انہوں نے کہا بھارت میں22 سرکاری زبانیں ہیں۔ان زبانوں کو نظرانداز نہیں کیا جا سکتا ہے۔آپ ہندی کے نام پر کسی دوسری زبان کو ختم کرنے کی سازش نہیں کر سکتے ہیں۔تمام زبانوں کو یکساں اہمیت حاصل ہے۔

ان کا کہنا ہے کہ چند اپوزیشن جماعتوں جن میں ترنمول کانگریس بھی شامل ہے۔ یہ پارٹیاں پردے کے پیچھے سے بی جے پی کو حمایت کرتی ہیں۔ان کی حمایت کی وجہ سے ہی بی جے پی اپنے ایک ایک منصوبے کو عام لوگوں پر تھوپ رہی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:CM Mamata Banerjee Urges PM وزیراعلیٰ ممتابنرجی نے وزیراعظم مودی سے سورو گنگولی کے لئے بات کی

سی پی آئی ایم کے قومی جنرل سیکرٹری کے مطابق ترنمول کانگریس اور بی جے پی دونوں میں کوئی فرق نہیں ہے۔دونوں ایک دوسرے کی حمایت کرتی ہیں۔ ترنمول کانگریس اور بی جے پی مذہب،نفرت،اور لاشوں پر سیاست کرتی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ممتا بنرجی کے سورو گنگولی کی حمایت کرنا اس بات کا واضح اشارہ ہے کہ وہ کھیل کود کں بھی سیاسی رنگ دینے پر آمادہ ہیں۔سورو گنگولی کو آئی سی سی کے چیئرمین کے عہدے کے لئے نامزد کرنے کے بجائے ممتابنرجی کو یہ سوال کرنا چاہیے تھا کہ دوسروں کی معیاد میں اضافہ ہو سکتا ہے تو سورو گنگولی کے لئے ایسا کیوں نہیں کیا جا سکتا ہے۔CPIM Sitaram Yechury On Hindi Language And Sourav Ganguly

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.