ETV Bharat / state

'اتحاد کو مضبوط بنانے کی ہر ممکن کوشش کی جا رہی'

سی پی آئی ایم کے ریاستی جنرل سکریٹری سوریہ کانت مشرا نے کہا کہ 'کانگریس اور بائیں محاذ اتحاد کے درمیان سیٹز کی تقسیم پر اتفاق رائے نہیں بن سکی تو وزیراعلی کے عہدے کے امیدوار کے ناموں پر تبادلہ خیال کیسے کیا جا سکتا ہے۔'

author img

By

Published : Nov 22, 2020, 6:10 PM IST

'اتحاد کو مضبوط بنانے کی ہر ممکن کوشش کی جا رہی'
'اتحاد کو مضبوط بنانے کی ہر ممکن کوشش کی جا رہی'

ریاست مغربی بنگال میں اگلے برس ہونے والے اسمبلی انتخابات کے مدنظر کانگریس اور بائیں محاذ کے درمیان اب تک دو میٹنگ ہو چکی ہے لیکن سیٹوں کی تقسیم پر کوئی فیصلہ نہیں ہو سکا ہے۔

بتایا جا رہا ہے کہ اسمبلی انتخابات کے لئے سیٹوں کی تقسیم پر بات چیت جاری ہے۔ اس درمیان وزیر اعلی کے عہدے کے لئے امیدوار کے نام پر بحث بھی ہونے لگی ہے۔

وہیں اس معاملے میں کانگریس کا ایک گروپ ادھیر رنجن چودھری کو وزیراعلی کے عہدے کے مضبوط دعویدار کے طور پر دکھ رہی ہے۔

سی پی آئی ایم کے ریاستی جنرل سکریٹری سوریہ کانت مشرا نے کہا کہ 'اتحاد کو مضبوط بنانے کی ہر ممکن کوشش کی جا رہی ہے۔'

انہوں نے کہا کہ 'پہلے اتحاد مضبوط ہو، اس کے بعد ہی کسی دوسرے موضوع پر تبادلہ خیال کر سکتے ہیں۔ اس سے قبل کچھ بھی واضح طور پر کہا نہیں جا سکتا ہے۔'

سی پی آئی ایم کے رہنما کا کہنا ہے کہ 'ابھی تک کسی بھی معاملے میں فیصلہ نہیں کیا گیا ہے. فیصلہ ہوتے ہی سب کو معلوم ہو جائے گا۔'

سی پی آئی ایم کے ریاستی جنرل سکریٹری سوریہ کانت مشرا کے مطابق 'وزیراعلی کے عہدے کے امیدوار کے ناموں پر غور نہیں کیا گیا ہے۔'

انہوں نے کہا کہ 'یہ بات سچ ہے کہ کسی ایک کی قیادت میں انتخاب لڑا جائے گا لیکن اس سلسلے پر ابھی تک کوئی بات چیت نہیں ہو سکی ہے۔'

وہیں سی پی آئی ایم کے رہنما سوجن چکرورتی کا کہنا ہے کہ 'وزیر اعلی کے عہدے کے لئے نام کا اعلان یوں ہی نہیں کیا جا سکتا ہے۔'

بائیں محاذ کی حلیف جماعت آر ایس پی نے کہا کہ 'ادھیر رنجن چودھری کے بارے میں کچھ بھی نہیں کہا جا سکتا ہے کیوںکہ کانگریس کی جانب سے ان کا نام لیا گیا ہے۔'

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.