ETV Bharat / state

Protest Against SSC Scam in Bengal: ایس ایس سی میں بدعنوانی کے خلاف احتجاجی ریلیاں

ایس ایس سی میں بدعنوانی کے خلاف سی پی آئی ایم نے ریاستی سطح پر احتجاجی ریلیوں کا اہتمام کیا۔ سی پی آئی ایم کے جنرل سیکرٹری محمد سلیم نے کہا کہ حکمراں جماعت ترنمول کانگریس کے بیشتر رہنما بدعنوانی میں ملوث ہیں۔ ان کے جیل جانے کا سلسلہ شروع ہو چکا ہے۔ عوام کو بدعنوانی میں ملوث حکومت ہرگز نہیں چائیے۔

Protest Against SSC Scam in Bengal
ایس ایس سی میں بدعنوانی کے خلاف احتجاجی ریلیاں
author img

By

Published : Jul 25, 2022, 10:47 PM IST

مغربی بنگال میں ایس ایس سی کے ذریعہ اسکولوں میں اساتذہ کی تقرریوں میں بدعنوانی کے انکشافات اور وزیر پارتھو چٹرجی کی گرفتاری کے بعد سی پی آئی ایم نے ریاستی سطح پر حکمراں جماعت ترنمول کانگریس کے خلاف تحریک شروع کر دی ہے۔ ریاست کے بیشتر اضلاع کولکاتا، شمالی 24 برگنہ، جنوبی 24 پرگنہ، ندیا، مرشدآباد، مالدہ، بیربھوم سمیت دیگر علاقوں میں حکمراں جماعت ترنمول کانگریس کے رہنماؤں کے بدعنوانی میں ملوث پائے جانے کے بعد تحریک شروع کی گئی ہے۔

شمالی 24 پرگنہ کے بیرکپور سب ڈویژن میں سی پی آئی ایم کی مختلف علاقائی کمیٹیوں کی جانب سے وزیر پارتھو چٹرجی اور ان کی حکمراں جماعت ترنمول کانگریس کے خلاف احتجاجی ریلیوں کا اہتمام کیا گیا۔ کھردہ میں حکمراں جماعت ترنمول کانگریس اور بدعنوانی کے الزام میں گرفتار پارتھو چٹرجی کی گرفتاری پر احتجاجی جلوس نکالنے کا اور پتلا نذر آتش کرنے پر سی پی آئی ایم کے پانچ رہنماؤں کو حراست میں لے لیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں: Bengal Ssc Scam: ای ڈی، ایس ایس سی تقرری معاملے میں بدعنوانی کی جانچ کرسکتی ہے

دوسری جانب سی پی آئی ایم کے جنرل سیکرٹری محمد سلیم نے کہا کہ حکمراں جماعت ترنمول کانگریس کے بیشتر رہنما بدعنوانی میں ملوث ہیں۔ ان کے جیل جانے کا سلسلہ شروع ہو چکا ہے۔ عوام کو بدعنوانی میں ملوث حکومت ہرگز نہیں چائیے۔ سی پی آئی ایم کے ریاستی جنرل سیکرٹری محمد سلیم کا کہنا ہے کہ پنجایت انتخابات سے ترنمول کانگریس کی حکومت کے خاتمے کا سلسلہ شروع ہوگا۔ اس کے لئے عوام کو اپنے ووٹوں کا بالکل درست استعمال کرنا ہوگا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.