ETV Bharat / state

CPIM Panchayat Election Preparation سی پی آئی ایم کے رہنماوں کو پنچایت انتخابات کی تیاری کی ہدایت - مغربی بنگال کے دارالحکومت کولکاتا

سی پی آئی ایم کے ریاستی جنرل سیکرٹری محمد سلیم نے کہا کہ پنچایت انتخابات کی تاریخ کے اعلان کا انتظار نا کریں۔ضلع کمیٹی کے عہدیداران کو امیدواروں کی فہرست تیار کرنے کی ہدایت دی۔CPIM Panchayat Election Preparation

محمد سلیم کی سی پی آئی ایم کے رہنماوں کو پنچایت انتخابات کی تیاری کی ہدایت

author img

By

Published : Mar 17, 2023, 10:44 AM IST

کولکاتا:مغربی بنگال کے دارالحکومت کولکاتا میں سی پی آئی ایم ہیڈ کوارٹر میں نامہ نگاروں کو خطاب کرتے ہوئے محمد سلیم نے کہا کہ انتخابات کی تاریخ کے اعلان کا انتظار نہیں کرنا ہے ۔بیٹھے رہنے سے بہتر ہے کہ پختہ تیاری ابھی سے شروع کرنے ہوگی۔

ذرائع کے مطابق سی پی آئی ایم ریاستی سکریٹریٹ کی میٹنگ ہوئی۔ اس میٹنگ میں امیدواروں کے انتخاب کا عمل شروع کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔ ہر ضلع کے سیکرٹری کو ایک مقررہ وقت دیا گیا ہے۔ ان میں علاقے کی مشہور ذمہ دار شخصیت کی تلاش شروع کرنے کی ہدایت دی گئی ہے ۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ریاستی کمیٹی کا دو روزہ اجلاس 11 اور 12 اپریل کو طلب کیا گیا ہے۔ اس میٹنگ میں امیدواروں کے نام جمع کروانے ہوں گے۔ ضلع میں پنچایت انتخابات کی تیاریوں کے حوالے سے تفصیلی بات چیت کی جائے گی۔ اس کے ساتھ ہی ضلع میں تنظیمی سے متعلق زمینی صورتحال بھی واضح ہونے کا امکان ہے۔ پنچایت انتخابات کو مدنظر رکھتے ہوئے سی پی آئی ایم کی تنظیمی تیاری گزشتہ سال کے آخر میں 'چور پکڑو جیل بھرو کے نام سے مہم شروع ہوئی تھی۔

محمد سلیم کی قیادت والی ریاستی سی پی آئی ایم کی کمیٹی یہ جاننے کی کوشش کر رہی ہے کہ ضلع کے کون سے حصے میں ان کی تنظیم مضبوط ہے اور پارٹی کو عوامی حمایت حاصل ہے۔اسی بنیاد پر انتخابات کی تیاری کے سلسلے میں کام شروع کیا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں:MP Adhir Choudhary Louds For Alliance کانگریس کا لفٹ فرنٹ کے ساتھ اتحاد پر زور

محمد سلیم خود پچھلے کچھ مہینوں سے شمالی اور جنوبی بنگال کے کئی اضلاع میں پارٹی کے لئے مہم چلا رہے ہیں۔ سوریہ کانت مشرا، سوجن چکرورتی، شمک لہری، پالش داس بھی باقاعدگی سے ضلع تا ضلع کارکن میٹنگوں میں حصہ لے رہے ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.