ETV Bharat / state

'ممتا ہی بی جے پی کو روک سکتی ہیں'

شمالی 24پرگنہ کے شمالی بشیر ہاٹ اسمبلی حلقے سے سی پی آئی ایم رکن اسمبلی رفیق الاسلام ترنمول کانگریس میں شامل ہوگئے ہیں۔

ممتا ہی بی جے پی کو روک سکتی ہیں:رفیق الاسلام

author img

By

Published : Oct 17, 2020, 12:47 PM IST

Updated : Oct 17, 2020, 12:59 PM IST

اسمبلی انتخابات سے قبل مغربی بنگال میں دل بدل کا کھیل شروع ہوگیا ہے۔ حکمراں جماعت سمیت تمام پارٹیاں اس کھیل میں نمبر ون پوزیشن کی کوشش میں مصروف ہیں۔

سی پی آئی ایم چھوڑ کر ترنمول کانگریس میں شامل ہونے والے رفیق الاسلام نے کہا کہ ہمارا پہلا اور آخری مقصد بی جے پی کو ہرحال میں روکنا ہے۔

انہوں نے کہا کہ بی جے پی کو روکنا ضروری ہے۔ اگر ایسا نہیں ہوا تو آئندہ دنوں میں بنگال کے لوگوں کو پریشانیوں کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔

رفیق الاسلام کا کہنا ہے کہ ترنمول کانگریس کی سربراہ ممتا بنرجی ہی واحد رہنما ہیں جو بی جے پی کو روک سکتی ہیں۔ ممتا بنرجی کی جارحانہ سیاست کی وجہ سے ہی ترنمول کانگریس میں شمولیت اختیار کرنے کا فیصلہ کیا۔

ترنمول کانگریس کے رہنما کے مطابق اسمبلی انتخابات 2021 نہ صرف ترنمول کانگریس کے لیے بلکہ بنگال کے لوگوں کے لیے اہم ہے۔

دوسری طرف ترنمول کانگریس نے آر ایس پی سمیت دیگر اپوزیشن پارٹیوں کے رہنماوں کو پارٹی میں شامل کرنے کی کوشش تیز کردی ہے۔

Last Updated : Oct 17, 2020, 12:59 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.