مغربی بنگال میں اگلے سال جنوری-فروری میں ہونے والے پنچایت انتخابات کے مدنظر سیاسی سرگرمیاں اور بیان بازی دونوں عروج پر پہنچ چکی ہے۔ سیاسی جماعتوں کی تیاریاں بھی زور شور سے جاری ہے۔ Md Salim Slam State Govt
ایک طرف حکمراں جماعت ترنمول کانگریس بدعنوانی کے تمام الزامات کو یکسرے سے ماننے سے انکار کرتے ہوئے پنچایت انتخابات کی تیاریوں میں مصروف ہے دوسری طرف سی پی آئی ایم پنچایت انتخابات میں اپنی کھوئی زمین واپس پانے کی کوشش میں مصروف ہے۔۔
پنچایت انتخابات کے مدنظررکھتے ہوئے سی پی آئی ایم کے سرکردہ رہنما محمد سلیم ریاست کے مختلف اضلاع کے دورے مصروف ہیں۔ان ووٹرز کو اپنی طرف دوبارہ واپس لانے کی بھرپور کوشش کررہے جو ان کے ہاتھوں سے نکل چکے ہیں۔
سابق رکن پارلیمان سی پی آئی ایم کے ریاستی جنرل سیکرٹری محمد سلیم نے کہا کہ ترنمول کانگریس کے دور اقتدار میں ریاست مغربی بنگال بدعنوانی کی دوڑ میں پہلی پوزیشن پرپہنچ چکی ہے۔حکمراں جماعت ترنمول کانگریس کے رہنماؤں کے درمیان اس دوڑ میں برتری کی جنگ جاری ہے۔
انہوں نے کہا کہ ہر سیاسی جماعت میں تھوڑے بہت چور ہوتے ہیں جو عوام کے ڈر سے سب کچھ چھوڑ چھاڑ کر کناروکشی اختیار کر لیتے ہیں لیکن ترنمول کانگریس میں ۔از پارٹی کے ہر رہنما سب سے زیادہ بدعنوانی کرکے آگے نکلنا چاہتے ہیں۔
ان کا کہنا ہے کہ ترنمول کانگریس کی سربراہ اور وزیراعلی ممتا بنرجی اور ان بھتیجے کو بدعنوانی سے متعلق تمام جانکاری ہوتی ہے۔لیکن سب کچھ معلوم ہونی کے باوجود خاموشی اختیار کر لیتے کا کیا مطلب ہے۔
یہ بھی پڑھیں:Fahmida Nasreen فہمیدہ نسرین ملك و ملت كا نام روشن كرنے کے لئے پرعزم
سی پی آئی ایم کے رہنما کے مطابق انوبراتا منڈل جیل جا چکا ہے۔اب ترنمول کانگریس کے تیسرے اور چوتھے نمبر کے رہنما کے جیل جانے کی باری ہے۔یہ بات سچ ہے کہ بی جے پی کی قیادت والی مرکزی حکومت سرکاری جانچ اداروں کو غلط استعمال کر رہی ہے لیکن بی جے پی کو ہاتھ پکڑ بنگال میں لانے والی ہیں۔