ETV Bharat / state

مسجد کی زمین واپس لے کر دم لیں گے: سی پی آئی ایم رہنما - اردو نیوز کولکاتا

سی پی آئی ایم کے سرکردہ رہنما سومک لہری نے کہا کہ ممتا بنرجی کی قیادت والی حکمراں جماعت ترنمول کانگریس اور بی جے پی نے مغربی بنگال کو قبرستان میں بدل کر رکھ چکی ہیں۔

cpim leader soumik
سی پی آئی ایم کے سرکردہ رہنما سومک لہر
author img

By

Published : Mar 31, 2021, 12:00 PM IST

مغربی بنگال کے جنوبی 24 پرگنہ کے مٹیابرج علاقے میں لفٹ-کانگریس اتحاد کے امیدوار (انڈین سیکولر فرنٹ ) نور الزمان ملا کی حمایت میں عوامی جلسے کا اہتمام کیا گیا۔ عوامی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے سی پی آئی ایم کے سرکردہ رہنما سومیک لہری نے کہا کہ سچائی یہ ہے کہ ریاست بنگال ترقی کی دوڑ میں ہزاروں میل پیچھے رہ گئی ہے۔

دیکھیں ویڈیو

انہوں نے کہا کہ ممتا بنرجی کے دور اقتدار میں بنگال میں بے روزگاری میں اضافہ ہوا ہے۔ بے روزگاری کے سبب نوجوانوں میں بے چینی کا ماحول ہے اور وہ اپنے مستقبل کے حوالے سے غیر یقینی صورتحال کے شکار ہیں۔

سی پی آئی ایم کے رہنما نے کہا کہ نہ صرف نوجوانوں میں بلکہ پورے بنگال میں غیر یقینی صورتحال کا ماحول ہے۔ اس سے عام لوگوں کو دشواریوں کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ممتا بنرجی کی قیادت والی حکمراں جماعت ترنمول کانگریس اور بی جے پی نے ریاست مغربی بنگال کو قبرستان میں بدل چکی ہیں جہاں نہ صعنت ہے، نہ روزگار ہے اور نہ ہی نوجوانوں کے لیے بہتر مستقبل ہے۔

سومیک لہری کا کہنا ہے کہ ممتا بنرجی نے مسجد کی زمین چھین کر نبنو دفتر بنایا ہیں۔ سب سے پہلے انہیں (ممتا بنرجی) کو نبنو دفتر سے باہر کرنا ہوگا اور اس کے بعد مسجد کی زمین واپس لیں گے۔

انہوں نے کہا کہ ممتا بنرجی کو کیا لگتا ہے کہ مسلمانوں کو سنہرے خواب دکھا کر ان کی آواز کو خاموش کیا جا سکتا ہے، نہیں ہرگز نہیں۔

مزید پڑھیں:

مغربی بنگال: دوسرے مرحلے کی پولنگ یکم اپریل کو، ممتا بنرجی سمیت 171 امیدوار میدان میں

واضح رہے کہ جنوبی 24 پرگنہ کے مٹیا برج اسمبلی حلقے سے اتحاد نے انڈین سیکولر فرنٹ کے امیدوار نورالزمان ملا کو ترنمول کانگریس کے موجودہ رکن اسمبلی اور امیدوار عبدالخالق ملا کے خلاف انتخابی میدان میں اتارا گیا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.