کولکاتا:مغربی بنگال میں آج رابندر ناتھ ٹیگور کی یوم پیدائش کا جشن منایا جا رہا ہے۔اس موقع پر مغربی بنگال کی حکمراں جماعت ترنمول کانگریس اور بی جے پی کے درمیان برتری کی جنگ جاری ہے۔ٹی ایم سی اور بی جے پی کے درمیان برتری کے اس کھیل پر سی پی آئی ایم کے ریاستی جنرل سیکریٹری محمد سلیم نے جم کر تنقید کی ہے۔ سی پی آئی ایم کے ریاستی جنرل سیکریٹری محمد سلیم نے ترنمول کانگریس اور بی جے پی پر رابندر ناتھ ٹیگور کی جینتی کے موقع پر سیاست کرنے کا الزام لگایا۔
انہوں نے کہاکہ رابندر ناتھ ٹیگور کبھی بھی مذاہب کے نام پر سیاست کرنے والوں کی حمایت نہیں کی تھی۔ان دونوں پارٹیوں کی وجہ سے ماحول بگڑتا چلا جا رہا ہے۔ سی پی آئی ایم کے رہنما نے بی جے پی پر لوگوں کو اکسانے کا الزام لگایا۔انہوں نے کہاکہ ریاست میں پہلے جو کچھ نہیں ہوتا تھا آج ہونے لگا ہے۔اس کے لئے دو ہی لوگ ذمہ دار ہیں۔ ہنومان جینتی نہیں ہوتا تھا لیکن بی جے پی کے لوگ بڑھ چڑھ کر اس کا اہتمام کرنے لگے۔
یہ بھی پڑھیں:Rabindranath Tagore Birth Anniversary وزیراعلیٰ ممتابنرجی نے رابندر ناتھ ٹئیگور کو خراج پیش کیا
انہوں نے کہاکہ مغربی بنگال کے لوگوں میں دی کیرالہ اسٹوری اور کشمیر فائلس کولے کر کوئی دلچسپی نہیں تھی لیکن جب انہوں نے پابندی لگانے کا اعلان کیا اس کے بعد سے ہی سیاست تیز ہوگئی۔بی جے پی کو شمال مشرق ریاستوں بالخصوص منی پور میں حالات کو بہتر بنانے کے لئے کام کرنا چاہیئے تھا لیکن چند لوگ مغربی بنگال میں سیاست کرنے میں مصروف ہیں۔