ETV Bharat / state

Mohammad Salim ممتا بنرجی اصل مجرموں کو بچانے کی کوشش کررہی ہیں، سلیم - سی پی آئی ایم کو براہ راست ذمہ دار ٹھہرایا تھا

سی پی آئی ایم کے ریاستی سیکریٹری نے سخت ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ وزیراعلیٰ ممتا بنرجی جھوٹ بول رہی ہیں۔ گرفتار کئے گئے 13 افراد میں سے کوئی سی پی آئی ایم کے طلبا یونین ایس ایف آئی سے تعلق نہیں رکھتا ہے۔

ممتا بنرجی اصل مجرمو ں کو بچانے کی کوشش کررہی ہیں:سلیم

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Aug 23, 2023, 7:48 PM IST

کولکاتا: وزیر اعلیٰ اور ترنمول کانگریس کے سربراہ ممتا بنرجی نے پیر کو جادو پور میں طالب علم کی موت کے لیے سی پی آئی ایم کو براہ راست ذمہ دار ٹھہرایا تھا۔ نیتا جی انڈور میں امام اور موذن کانفرنس سے خطاب کے دوران ممتا بنرجی نے کہاجادو پور یونیورسٹی میں سی پی آئی ایم کی یونین نے طالب علم کا قتل کیا ہے۔

سی پی آئی ایم کے ریاستی جنرل سیکریٹری محمد سیلم نے مزید الزام لگایاکہ ممتا اصل مجرموں کو چھپانے کے لیے سی پی ایم کا نام لے رہی ہیں۔ انہوں نےکہا کہ اس سے قبل بھی کئی مرتبہ سی پی آئی ایم کا نام لے چکی ہیں ۔انہیں سمجھنا چاہیے کہ وہ اب اپوزیشن لیڈر نہیں ہیں وہ وزیر اعلیٰ ہیں ۔انہوں نے کہا کہ جن لوگوں کی گرفتاری ہوئی ہے ان میں سے بیشتر ترنمول کانگریس کےلئے کام کرتے تھے۔

28 اگست ترنمول چھاترا پریشد کا یوم تاسیس ہے۔ ہر سال کی طرح اس مرتبہ بھی حکمران جماعت کی طلبہ تنظیم میو روڈ پر گاندھی مجسمہ کے دامن میں ریلی نکالے گی۔ سی پی ایم کا اندازہ ہے کہ ترنمول کی اعلیٰ قیادت اس دن طلبہ تنظیم کے اسٹیج سے جادوپور واقعہ پر ان کے خلاف الزامات لگاسکتی ہے۔اسی وجہ سے سی پی ایم کی طلبہ تنظیم نے ایک جوابی میٹنگ کا اہتمام کیا ہے۔ اگلے دن یعنی 29 اگست کو ایس ایف آئی نے جادو پور اے ٹی بی میں میٹنگ بلائی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:CM Mamata Banerjee پوجا کمیٹیوں 70ہزار روپے گرانٹ دینے کااعلان

ممتا بنرجی اور ابھیشیک بنرجی میو روڈ میٹنگ میں شرکت کرنے والے ہیں۔ سی پی ایم کے ریاستی سکریٹری محمد سلیم، پولیٹ بیورو کے رکن نیلوتپل باسو اور مرکزی کمیٹی کے رکن سوجن چکرورتی بھی ایس ایف آئی اجلاس سے خطاب کریں گے۔ یہ تینوں لیڈرجادوپور یونیورسٹی کے سابق طالب علم ہیں۔

یواین آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.