کولکاتا:مغربی بنگال کے دارالحکومت کولکاتا کے دھرمتلہ میدان میں کے قریب واقع گاندھی مورتی کے سامنے566 دنوں سے دھرنے پر بیٹھے ایس ایس سی کے امیدواروں سے ملاقات کی اور موجودہ صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔CPIM Leader Mohammad Salim Meet SSC Job Aspirannts On Festival Occasion
سی پی آئی ایم کے سنئیر رہنما محمد سلیم نے کہا کہ عید الفطر کے موقع پر گاندھی مورتی کے سامنے آیا تھا جہاں نوجوان کو دھرنے کے مقام پر عید کی نماز ادا کرتے ہوئے دیکھا۔ درگاپوجا کے موقع پر آج پھر آیا جہاں نوجوان لڑکے لڑکیاں تہوار کی خوشیوں کو قربان کرکے اپنے حق کی لڑائی میں مصروف ہیں۔
انہوں نے کہا کہ حیرت کی بات ہے،وزیراعلی ممتا بنرجی دھرمتلہ پوجا کمیٹیوں کو50-50 ہزار روپے چندہ دیتی ہیں۔دھرمتلہ پوجا کارنیول کی قیادت کرتی ہیں لیکن انہیں ان احتجاجیوں سے ملاقات کرنے کے لئے ان کے پاس وقت نہیں ہے۔
واضح رہے کہ دارالحکومت کولکاتا کے دھرمتلہ میدان کے قریب واقع گاندھی مورتی کے گزشتہ پانچ سو دنوں سے دھرنے پر بیٹھے نوکری کے متلاشی اس مرتبہ بھی تہواروں کی چکاچوند روشنیوں سے دور اندھرے میں احتجاج کا سلسلہ جاری رکھا ہے۔
یہ بھی پڑھیں:Ambassador of Fit India Moment بارہمولہ کے پچیس سالہ نوجوان دانش منظور کو فٹ انڈیا مومنٹ کا ایمبیسڈر بنایا گیا
مغربی بنگال میں ایس ایس سی کے ذریعہ اسکولوں میں اساتذہ کی تقرریوں میں بدعنوانی کی جانچ شروع ہونے بہت پہلے سے ہی نوکری کے متلاشی چند لوگوں نے مغربی بنگال حکومت کے غیر معائنہ مدت کے لئے احتجاج کا سلسلہ شروع کیا تھا جو آج تک جاری ہے۔CPIM Leader Mohammad Salim Meet SSC Job Aspirannts On Festival Occasion