ETV Bharat / state

Mohammad Salim on TMC سی پی آئی ایم رہنما محمد سلیم کی ٹی ایم سی پر تنقید

سی پی آئی ایم کے ریاستی جنرل سیکرٹری محمد سلیم نے وزیراعلی ممتا بنرجی پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ ان کی پارٹی ترنمول کانگریس آرکسٹرا پارٹی سے کم نہیں ہے جس میں ہر آدمی کو اسٹیج کی تلاش ہے۔ Mohammad Salim on TMC

سی پی آئی ایم رہنما محمد سلیم کی ٹی ایم سی پر تنقید

author img

By

Published : Nov 18, 2022, 11:41 AM IST

کولکاتا:مغربی بنگال میں پنچایت انتخابات سے سیاسی جماعتوں کے درمیان بڑے پیمانے پر لفظی جنگ جاری ہے۔بیان بازی کے مقابلے میں کوئی کسی سے پیچھے رہنے والا نہیں ہے۔ اسی درمیان مغربی بنگال سی پی آئی ایم کے جنرل سیکرٹری اور بے باک رہنما محمد سلیم نے کہا کہ اس میں کوئی شک نہیں ہے کہ ترنمول کانگریس ایک ایسی سیاسی جماعت ہے جس میں بیشتر رہنماؤں کو اسٹیج کی ضرورت پڑتی ہے۔ Mohammad Salim on TMC

سی پی آئی ایم کے رہنما کا کہنا ہے کہ ممتابنرجی کی پارٹی پر گرفت کمزور پڑ چکی ہے۔ اسی وجہ سے کوئی صدر جمہوریہ ہند پر تنقید کرتا ہے تو کوئی گانا بجانا کرنے میں لگا ہے۔ ممتا بنرجی بھی ایسے ہی لوگوں کو پارٹی میں رکھنا چاہتی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پوری سیاسی جماعت آرکیسٹر پارٹی بن کر رہ گئی ہے۔ اس پارٹی میں بدعنوانی،سنڈیکیٹ راج اور لوگوں کو گمراہ کن باتوں کو عام لوگوں تک پہنچانا معمولی بات ہے۔ اس پارٹی سے عام لوگوں کو اب کوئی امید نہیں ہے۔ Mohammad Salim on Corruption

مزید پڑھیں:West Bengal Left Front سی پی آئی ایم کا ڈیجیٹل طریقے سے چندہ اصولی کا فیصلہ

ان کا کہنا ہے کہ ریاست میں میں اپوزیشن پارٹی بننا ہمارا اہم مقصد ہے۔ ہم اپنی منزل کی جانب گامزن ہیں اور پنچایت انتخابات میں ہم اپنے مقصد کو حاصل کرنے کی کوشش کریں گے۔ سی پی آئی ایم کے رہنما نے مزید کہا کہ ترنمول کانگریس نے اقتدار پر قبضہ برقرار رکھنے کے لیے بی جے پی کو فروغ دیتی ہے۔ ترنمول کانگریس اور بی جے پی کے درمیان کوئی فرق نہیں ہے۔ CPIM Leader Mohammad Salim Slam West Bengal Ruling Party TMC Over Corruption

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.