ETV Bharat / state

Md Salim Slams Mamata Banerjee: 'وزیراعلیٰ ممتا بنرجی خود مذہب کے نام پر سیاست کرتی ہیں' - مغربی بنگال سی پی آئی ایم

مدنی پور ضلع کے سینگور میں سی پی آئی ایم کے ریاستی جنرل سیکرٹری محمد سلیم CPIM Leader Md Salim نے ترنمول کانگریس کی سربراہ اور وزیراعلیٰ ممتا بنرجی کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ وزیر اعلیٰ خود مذہب کے نام پر سیاست کرتی ہیں اور دوسروں پر تنقید کرتی ہیں۔ CPIM Leader Salim Slams Mamata Banerjee

Md Salim Slams Mamata Banerjee
'وزیراعلیٰ ممتا بنرجی خود مذہب کے نام پر سیاست کرتی ہیں'
author img

By

Published : Jun 3, 2022, 3:55 PM IST

کولکاتا: مغربی بنگال سی پی آئی ایم کے جنرل سیکرٹری محمد سلیم پارٹی کی تنظیمی ڈھانچے کو مضبوط بنانے کے ارادے سے ان دنوں مدنی پور ضلع کے سینگور کے دورے پر ہیں اور مقامی رہنماؤں کے ساتھ میٹنگ کر رہے ہیں۔ سینگور میں پریس کانفرنس کے دوران محمد سلیم نے کہا کہ بی جے پی کی طرح ترنمول کانگریس بھی مذہب کے نام پر خود سیاست کرتی ہے اور اپنے وزراء اور رہنماؤں کو اس کے لیے ہدایت کرتی ہے۔ CPIM Leader Salim On Mamata Banerjee

Md Salim Slams Mamata Banerjee
'وزیراعلیٰ ممتا بنرجی خود مذہب کے نام پر سیاست کرتی ہیں'

انہوں نے کہا کہ بی جے پی کے رہنما جس طرح کی سیاست کرتے ہیں، ٹھیک اسی طرح ممتا بنرجی بھی مندر مندر گھومتی ہیں۔ ممتا بنرجی سینگور میں واقع سنتوشی مندر گئی تھیں اور جانا بھی چاہیے لیکن اس پر سیاست نہیں کرنی چاہیے۔ ان کا کہنا ہے کہ سی پی آئی ایم کے دور اقتدار میں سینگور میں صنعت قائم کرنے کی کوشش کی گئی تھی لیکن ممتابنرجی کی وجہ سے وہاں نہ صنعت قائم ہو سکی اور نہ ہی اب کوئی صنعت کار بنگال آنا چاہتا ہے۔ CPIM Leader Salim Slams Mamata Banerjee

یہ بھی پڑھیں:

Md Salim Slams TMC Govt: 'ٹی ایم سی کے دور اقتدار میں اردو اور اقلیتی طبقے کو گمراہی کے علاوہ کچھ بھی نہیں ملا'

سی پی آئی ایم کے رہنما کے مطابق آج سی پی آئی ایم کی حکومت نہیں ہے، ترنمول کانگریس کا بول بالا ہے تو پھر کوئی صنعت کار بنگال میں سرمایہ کاری کرنے کے لیے تیار کیوں نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ ترنمول کانگریس وہ سیاسی جماعت ہے جو کہتی کچھ ہے اور کرتی کچھ ہے، لوگوں کو گمراہ کرکے اقتدار میں زیادہ دنوں تک برقرار رہا نہیں جا سکتا ہے۔ Politics On Religion In Bengal

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.