ETV Bharat / state

Md Salim on Viswa Bharati University وزیراعلیٰ اور وائس چانسلر کے درمیان جاری تنازع ہائی ولٹج ڈرامہ، سی پی آئی ایم - Md Salim Slam On Viswa Bharati University

سی پی ایم کے ریاستی سکریٹری محمد سلیم نے وزیراعلی ممتا بنرجی اور وشوا بھارتی کے وائس چانسلر کے درمیان جاری تنازع کو 'ہائی ولٹیج ڈرامہ قرار دیا۔ عام لوگوں کی بدعنوانی اور ترنمول کانگریس کے رہنماؤں کی گرفتاری سے توجہ ہٹانے کے لیے یہ سب کیا جا رہا ہے۔ Md Salim Slam On Viswa Bharati University

سی پی آئی ایم نے وزیراعلیٰ اور وائس چانسلر کے درمیان جاری تنازع کو ہائی ولٹج ڈرامہ قرار دیا

author img

By

Published : Feb 4, 2023, 1:31 PM IST

سی پی آئی ایم نے وزیراعلیٰ اور وائس چانسلر کے درمیان جاری تنازع کو ہائی ولٹج ڈرامہ قرار دیا

باراسات: مغربی بنگال کے شمالی 24 پرگنہ کے باراسات کے رابندر بھون میں لفٹ فرنٹ اور فارورڈ بلاک کی 19ویں ریاستی کانفرنس کا انعقاد کیا گیا۔ اس موقعے پر سی پی آئی ایم اور اس کی حلیف جماعتوں کے اعلی رہنماؤں نے شرکت کی۔ صحافیوں کے ایک سوال کے جواب میں محمد سلیم نے کہاکہ جب جگدیپ دھنکر گورنر تھے، اس وقت بھی ریاستی حکومت اورراج بھون کے درمیان تنازع چل رہا تھا۔ دونوں جانب سے شدید بیان بازی ہوتی تھی۔ جسے آپ تنازع کہتے ہیں، میں اسے ڈرامہ کہتا ہوں۔ یہ سب مذاق ہیں۔

وشو بھارتی کے وائس چانسلر اور وزیر اعلیٰ پر بیک وقت حملہ کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ودیوت چکرورتی رابیندرک کی سوچ کو تباہ کر کے وشو بھارتی کے وقار کو خراب کر رہے ہیں، تعلیم کے ماحول کو خراب کر رہے ہیں، اسی طرح ممتا بنرجی نے بھی ریاستی یونیورسٹیوں کے ساتھ ایسا ہی کیا ہے۔ سبریش بھٹاچاریہ جیسے وائس چانسلر کی تقرری کر کے وہ عالیہ یونیورسٹی کو تباہ کر رہی ہے۔ دوسری یونیورسٹیوں کو بھی تباہ کر رہی ہیں اپنے ہی لوگوں کو وائس چانسلر بنا کر تعلیمی ماحول کو خراب کر رہی ہے پھر یہاں تنازعہ کیا ہے؟ ان کا کہنا ہے کہ ریاست اس وقت بدعنوانی کا مرکز بنا ہوا ہے ۔حکمراں جماعت ترنمول کانگریس کے تمام چھوٹے بڑے رہنما بدعنوانی کے الزام میں کسی بھی وقت گرفتار ہو سکتے ہیں ۔ان لوگوں نے تعلیمی نظام تباہ نہیں بیچ کر رکھ دیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:Mamata Banerjee ارکان پارلیمان کو وشوبھارتی یونیورسٹی کا معاملہ پارلیمنٹ میں اٹھانے کی ہدایت

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.