ETV Bharat / state

محمد سلیم کا ممتا پر مذہب کی سیاست کرنے کا الزام

سی پی آئی ایم کے سرکردہ رہنما محمد سلیم نے ترنمول کانگریس کی سربراہ ممتا بنرجی پر مذہب کے نام پر سیاست کرنے کا الزام لگایا ہے

محمد سلیم کا ممتا پر مذہب کی سیاست کرنے کا الزام
محمد سلیم کا ممتا پر مذہب کی سیاست کرنے کا الزام
author img

By

Published : Oct 22, 2020, 4:59 PM IST

مغربی بنگال سی پی آئی ایم کے رہنما محمد سلیم نے درگا پوجا کے دوران پنڈالوں میں عام لوگوں کے داخلے پر روک لگانے کے فیصلے کو جائز قرار دیتے ہوئے ترنمول کانگریس کو ہدف تنقید بنایا.

انہوں نے کہا کہ ترنمول کانگریس کی سربراہ ممتا بنرجی درگا پوجا کو لے کر سیاست کر رہی تھی.

کلکتہ ہائی کورٹ نے ٹھوس فیصلہ کر کے ان کی سیاست بند کردی. عدالت کا فیصلہ بالکل درست ہے. اس سے نہ جانے کتنے لوگ پریشانیوں سے بچ گئے.

محمد سلیم نے کہا کہ کورونا وائرس کے درمیان وزیراعلی ممتا بنرجی کس بنیاد پر درگا پوجا کی اجازت دی. یہ سب سیاست کے لئے کیا جا رہا ہے.

انہوں نے کہا کہ ممتابنرجی کی پارٹی ترنمول کانگریس اور بی جے پی میں کوئی فرق نہیں ہے. دونوں مذہب کے نام پر سیاست کر رہیں ہیں.

ممتا کی حکومت عوامی حمایت کھو چکی ہیں اس لئے مذہب کے نام پر سیاست کا سہارا لے ر
ہی ہیں. اگلے اسمبلی انتخابات میں انہیں اور بی جے پی کو اچھی طرح سے سمجھ میں آئے گا.

محمد سلیم نے کہا کہ بی جے پی کی قیادت والی مرکزی حکومت کورونا وائرس پر قابو پانے میں پوری طرح سے ناکام ثابت ہوئی ہے.

ملک میں تیزی سے کورونا وائرس پھیل رہا ہے. اس پر قابو پانے کے لئے مرکزی حکومت کے پاس کوئی ٹھوس منصوبہ نہیں ہے.

وزیراعظم کے کورونا ویکسن مفت تقسیم کرنے کے اعلان سے اس بیماری پر قابو پایا نہیں جا سکتا ہے.

وآضح رہے کہ پولیٹ بیورو کے رکن محمد سلیم مشرقی مدنی پور ضلع میں ڈیجیٹل ویب پورٹل کی افتتاحی تقریب میں شرکت کے لئے پہنچے تھے.

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.