ETV Bharat / state

CPIM On Mamata Govt: سی پی آئی ایم نے بدعنوانی کے خلاف لڑنے کے لیے دوارے پہارے پبلک ایپ لانچ کیا - مغربی بنگال کی خبر

سی پی آئی ایم کے ریاستی جنرل سکریٹری محمد سلیم نے عام لوگوں کو بدعنوانی سے آگاہ کرنے کے لیے سی پی آئی ایم کا دوارے پہارے پبلک ایپ کا افتتاح کیا۔ CPIM Launch Duare Paharay Public App

سی پی آئی ایم نے بدعنوانی کے خلاف لڑنے کے لیے دوارے پہارے پبلک ایپ لانچ کیا

author img

By

Published : May 26, 2022, 5:47 PM IST

کولکاتا: مغربی بنگال میں ان دنوں بدعنوانی عروج پر پہنچ چکی ہے۔ ریاست کے بیشتر سرکاری دفاتر اس وقت اس کی زبردست زد میں ہے۔ روزانہ کسی نہ کسی وزیر کو بدعنوانی کے معاملے میں ملوث ہونے کی وجہ سے سی بی آئی کے دفتر میں حاضری دینے پر مجبور ہیں۔ اسی درمیان سی پی آئی ایم کے ریاستی جنرل سکریٹری محمد سلیم نے عام لوگوں کو بدعنوانی سے آگاہ کرنے کے لئے سی پی آئی ایم کا دوارے پبلک پہارے ایپ کا افتتاح کیا۔ CPIM Launch Duare Paharay Public App

سی پی آئی ایم کے سرکردہ رہنما اور ریاستی جنرل سکریٹری محمد سلیم نے کہا کہ ریاست کے بیشتر سرکاری دفاتر اس وقت بدعنوانی کی زد میں ہے۔ تعلیمی شعبہ ہو، محکمہ صحت ہو یا پھر محکمہ رہائش بدعنوانی سے پوری طرح سے متاثر ہو چکے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ مغربی بنگال کی حکمراں جماعت ترنمول کانگریس کی سربراہ اور وزیراعلیٰ ممتا بنرجی تمام معاملے کو منظر عام پر آنے نہیں دے رہیں ہیں۔ اس میں وہ بہت حد تک کامیاب بھی ہوئی ہیں۔

ان کا کہنا ہے کہ ریاستی وزراء بھی بدعنوانی کے معاملے کو عام لوگوں تک پہنچنے سے روکنے کی ہر ممکن کوشش میں مصروف ہیں جس سے عوام کو حقیقی معلومات سے محروم ہو جا رہے ہیں۔ سی پی آئی ایم کے رہنما محمد سلیم کے مطابق عام لوگوں کو حکمراں جماعت ترنمول کانگریس رہنماؤں اور وزراء کے بدعنوانی کے قصوں سے واقف کرانے کے لئے دوارے پبلک پاہارے ایپ مترادف کرانے کا فیصلہ کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس ایپ کی مدد سے ریاستی وزراء کی کرتوتوں کو عام لوگوں تک پہنچانے کی کوشش کی جائے گی۔ اس کے علاوہ لوگ اپنی اپنی شکایات کو اس ایپ کے ذریعے ہم تک پہنچا سکتے ہیں۔

سی پی آئی ایم کے رہنما کے مطابق اس ایپ کی مدد سے بدعنوانی میں ملوث حکمراں جماعت ترنمول کانگریس کے رہنماؤں اور وزراء کو بے نقاب کیا جا سکتا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ آج بھی حکمراں جماعت ترنمول کانگریس کے رہنماؤں یعنی وزراء نظام پیلس میں واقع سی بی آئی دفتر میں حاضری دینے کے لئے گئے تھے۔ اس کا مطلب یہ ہوا کہ ان سے پوچھ گچھ کی گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: Trade Union Protest Against Mamata Govt: بقایا ڈی اے کی عدم ادائیگی پر ممتا حکومت کے خلاف احتجاج

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.