ETV Bharat / state

Bengal SSC Scam: سی پی آئی ایم کے جنرل سیکرٹری اور ترنمول کے رکن اسمبلی آمنے سامنے - سی پی آئی ایم کا غبن کے خلاف احتجاج

شمالی 24 پرگنہ کے کمرہٹی کے رتھ تلہ میں بدعنوانی کے خلاف احتجاجی ریلی کے دوران سی پی آئی ایم کے ریاستی جنرل سیکرٹری محمد سلیم اور ترنمول کانگریس کے رکن اسمبلی مدن مترا آمنے سامنے آ گئے۔ پولیس نے بڑی مشقت کے بعد حالات پر قابو پایا۔ CPIM Protests Against SSC Scam

سی پی آئی ایم
سی پی آئی ایم
author img

By

Published : Jul 30, 2022, 5:25 PM IST

کولکاتا: مغربی بنگال کے شمالی 24 پرگنہ کے مسلم اکثریتی علاقہ کمرہٹی تھانہ علاقے میں سی پی آئی ایم کی جانب سے ایس ایس سی کے ذریعہ اسکولز میں اساتذہ کی تقرریوں میں بدعنوانی کے خلاف احتجاجی ریلی نکالی گئی۔ سی پی آئی ایم کے ریاستی جنرل سیکرٹری محمد سلیم ریلی کی قیادت کر رہے تھے۔ اسی درمیان کمرہٹی سے ترنمول کانگریس کے رکن اسمبلی مدن مترا نے اپنے حامیوں کے ساتھ جلوس کو رکوانے کی کوشش کی۔ پولیس نے بڑی مشقت کے بعد حالات پر قابو پایا۔ پولیس نے کہا کہ دونوں اعلیٰ رہنماؤں کو سمجھا کر معاملے کو رفع دفع کیا گیا۔ بھیڑ منتشر کر کے آمد و رفت دوبارہ بحال کی گئی۔

CPIM Protests Against SSC Scam

سی پی آئی ایم کے ریاستی جنرل سکریٹری محمد سلیم نے کہا کہ ترنمول کانگریس کے رکن اسمبلی اپنے حامیوں کی مدد سے جلوس میں رخنہ ڈالنے کی ناکام کوشش کی۔ انہوں نے کہا کہ جلوس پرامن طریقے سے اپنی منزل کی طرف جا رہا تھا۔ اسی وقت چند لوگوں نے ہنگامہ برپا کر دیا۔ انہوں نے کہا کہ حکمراں جماعت ترنمول کانگریس ریاست مغربی بنگال میں اپوزیشن جماعتوں کو جلسہ جلوس سے روکنے کی کوشش کرتی ہے۔

مزید پڑھیں:

Bengal SSC Scam: ٹی ایم سی کے سابق رہنما پارتھو چٹرجی نے خاموشی توڑی

دوسری طرف مسلم اکثریتی علاقہ کمرہٹی سے ترنمول کانگریس کے رکن اسمبلی مدن مترا نے کہا کہ سی پی آئی ایم کا الزام بے بنیاد ہے۔ وہ اپنی گاڑی سے کہیں جا رہے تھے، جلوس کی وجہ سے ٹرافک جام تھا، وہ گاڑی سے اتر کر پولیس سے وجہ معلوم کرنے کی کوشش کی، لیکن سی پی آئی ایم کے سو سے ڈیڑھ سو کارکنان لاٹھی ڈنڈوں سے حملہ کرنے کے لیے پہنچ گئے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.