ETV Bharat / state

CPIM Councillor Afzal Khan Join TMC: سی پی آئی ایم کے کونسلر افضل خان ترنمول کانگریس میں شامل - ای ٹی وی بھارت اردو خبر

شمالی 24 پرگنہ کے مسلم اکثریتی کمرہٹی میونسپلٹی کے وارڈ نمبر پانچ سے واحد سی پی آئی ایم کے کونسلر افضل خان اپنے اپنے ساتھیوں کے ساتھ ترنمول کانگریس میں شامل ہو گئے۔ CPIM Councillor Afzal Khan Join TMC

CPIM Councillor Afzal Khan Join TMC
CPIM Councillor Afzal Khan Join TMC
author img

By

Published : Jun 4, 2022, 2:24 PM IST

شمالی 24 پرگنہ: مغربی بنگال میں دل بدل کا کھیل جاری ہے. اس کھیل میں اب ترنمول کانگریس کی بی جے ہی سمیت دیگر اپوزیشن جماعتوں پر سبقت حاصل ہو گئی ہے. شمالی 24 پرگنہ کے مسلم اکثریتی کمرہٹی میونسپلٹی کے وارڈ نمبر پانچ سے سی پی آئی ایم کے واحد کونسلر افضل خان اپنے اپنے ساتھیوں کے ساتھ ترنمول کانگریس میں شامل ہو گئے. کمرہٹی سے ترنمول کانگریس کے رکن اسمبلی اور سینیئر رہنما مدن مترا کی موجودگی میں کونسلر افضل خان اپنے حامیوں کے ساتھ سی پی آئی ایم کو چھوڑ کر ترنمول کانگریس میں دوبارہ شامل ہو گئے۔ CPIM Councillor Afzal Khan Join TMC

سی پی آئی ایم کے کونسلر افضل خان ترنمول کانگریس میں شامل

ترنمول کانگریس میں دوبارہ شمولیت اختیار کرنے کے بعد کونسلر افضل خان نے کہا کہ ان کے پاس پارٹی بدلنے کے علاوہ کوئی دوسرا راستہ نہیں تھا. وہ اپوزیشن میں رہ کر عوام کی خدمت انجام نہیں دے سکتے. انہوں نے کہا کہ میونسپل انتخابات کے بعد سے آج تک سی پی آئی ایم کا ایک بھی رہنما ان کی اور ان کے حامیوں کی خبر لینے کے لئے نہیں آیا. ہم کس حال میں ہیں اس سے انہیں کوئی لینا دینا نہیں ہے. ان کا کہنا ہے کہ دل برداشتہ ہو کر سی پی آئی ایم کو چھوڑ کر ترنمول کانگریس میں شامل ہوا جہاں وزیراعلیٰ ممتا بنرجی کی قیادت میں عام لوگوں کی خدمت کرنے کا بھر پور موقع ملے گا.

یہ بھی پڑھیں:

  • Congress and CPIM Slam Ruling Party TMC Over Horse Trading: دل بدلی کے کھیل میں ترنمول کانگریس کی مذمت
  • یشونت سنہا ٹی ایم سی میں شامل

    دوسری طرف ترنمول کانگریس کے رکن اسمبلی مدن مترا نے کہا کہ مغربی بنگال میں ممتابنرجی کے علاوہ کوئی دوسرا رہنما نہیں ہے جو عام لوگوں کی ترقی کے بارے میں سوچ سکے. انہوں نے کہا کہ آج کونسلر افضل خان ترنمول کانگریس میں شامل ہوئے ہیں. آنے والے دنوں میں تمام اپوزیشن جماعتوں کے رہنما وزیراعلیٰ ممتا بنرجی کی سرپرستی میں آجائیں گے. کونسلر افضل خان کے پارٹی چھوڑ کر جانے کے سلسلے میں سی پی آئی ایم کی جانب سے اب تک کوئی بیان سامنے نہیں آیا ہے. حالانکہ پارٹی کے لئے بہت بڑا دھچکا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.