ETV Bharat / state

راجیہ سبھا کے رکن بکاش رنجن کورونا سے متاثر

author img

By

Published : Nov 27, 2020, 7:27 PM IST

مغربی بنگال میں کورونا وائرس کے پھیلنے کی رفتار سست پڑنے کے باوجود یومیہ ساڑھے تین ہزار کے قریب فعال کیسز آٓ رہے ہیں۔

راجیہ سبھا رکن بکاش رنجن بھٹاچاریہ کورونا مثبت

کولکاتا میونسپل کارپوریشن کے سابق اور موجودہ راجیہ سبھا رکن بکاش رنجن بھٹاچاریہ کورونا مثبت پائے جانے کے بعد انہیں ہوم آئسولیشن میں رہنے کا مشورہ دیا گیا ہے.

ذرائع کے مغربی بنگال سے راجیہ سبھا رکن بکاش رنجن بھٹاچاریہ کو کورونا مثبت پائے جانے کے بعد نجی ہسپتال میں داخل کرایا گیا تھا۔ اس کے بعد انہیں ہوم آئشولیشن میں رکھا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق راجیہ سبھا رکن بکاش رنجن بھٹاچاریہ کو بخار اور سانس لینے میں تکلیف کی شکایت پر ہسپتال میں داخل کرایا گیا تھا۔

علاج کے دوران جانچ میں بکاش رنجن بھٹاچاریہ کو کورونا مثبت پائے جانے کی تصدیق ہوئی۔

ڈاکٹر کے مطابق رکن راجیہ سبھا بکاش رنجن بھٹاچاریہ کی طبعیت ٹھیک ہے۔ ان کی حالت میں تیزی سے بہتری آ رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ 'سابق مئیر کو چند دنوں تک ہسپتال میں رہنا پڑے گا۔ڈسچارج کے بعد انہیں گھر میں ہی کورنٹائن میں رکھا گیا ہے۔

واضح رہے کہ مغربی بنگال کے حزب اختلاف رہنما عبدالمنان 25 نومبر کو کورونا مثبت پائے گئے تھے۔ وہ ای ایم بائی پاس کے ایک پرائیوٹ ہسپتال میں زیر علاج ہیں۔ ان کی حالت تشفی بخش ہے۔

مغربی بنگال میں منعقد اسمبلی انتخابات کے لئے کانگریس اور بائیں محاذ کے درمیان اتحاد ہوا ہے۔ دونوں اتحادی پارٹیوں کے درمیان کئی مرتبہ میٹنگ ہو چکی ہے۔ جس میں دونوں رہنما ایک ساتھ نظر آئے تھے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.