ETV Bharat / state

سی پی آئی ایم کے رہنما کا ممتابنرجی کو خط

سی پی آئی ایم کے برخواست سیاسی رہنما لکشمن سیٹھ نے وزیراعلیٰ ممتا بنرجی کو ایک خط لکھ کر ترنمول کانگریس میں شامل ہونے کی خواہش کا اظہار کیا ہے۔

سی پی آئی ایم کے رہنما کا ممتابنرجی کو خط
سی پی آئی ایم کے رہنما کا ممتابنرجی کو خط
author img

By

Published : Jun 4, 2021, 12:10 PM IST

مغربی بنگال میں 2021 اسمبلی انتخابات کے نتائج کے بعد سے دل بدلی کا کھیل پھر سے شروع ہوگیا ہے، بی جے پی اور دوسری پارٹیوں کے رہنما اپنی پارٹی چھوڑ کر ترنمول کانگریس میں دوبارہ شمولیت اختیار کرنے کے لیے بے چین ہیں۔

سی پی آئی ایم کے رہنما کا ممتابنرجی کو خط
سی پی آئی ایم کے رہنما کا ممتابنرجی کو خط

سی پی آئی ایم اور کانگریس کے سابق رہنما لکشمن چند سیٹھ نے ترنمول کانگریس کی سربراہ اور وزیراعلیٰ ممتا بنرجی کو خط لکھ کر پارٹی میں شامل ہونے کی خواہش ظاہر کی ہے۔

انہوں نے کہا ہے کہ ممتا بنرجی نے بی جے پی کے کئی رہنماؤں کا تنہا مقابلہ کیا ہے جو ایک بڑی بات ہے انہوں نے اپنی قائدانہ صلاحیت کا لوہا منوایا ہے۔ انہوں نے کہا کہ وہ ترقی پسند لوگوں کے ساتھ کام کرنا پسند کرتے ہیں اور اسی بنیاد پر ممتابنرجی کی پارٹی میں شامل ہونے کا فیصلہ کیا ہے۔

غور طلب ہے کہ پارٹی مخالف بیان بازی کرنے پر لکشمن سیٹھ کو سی پی آئی ایم سے برخواست کر دیا گیا تھا، پارٹی سے برخواست ہونے پر لکشمن سیٹھ کانگریس میں شامل ہو گئے تھے۔

واضح رہے کہ اسمبلی انتخابات کے نتائج کے بعد سے ہی مشہور فٹبالر دیپندو بسواس سمیت بی جے پی کے کئی رہنما ترنمول کانگریس میں دوبارہ شامل ہونے کی خواہش ظاہر کر چکے ہیں۔

دوسری طرف ترنمول کانگریس کے سینیئر رہنما اور رکن پارلیمان سوگتا رائے، قومی ترجمان کنال گھوش اور موسم بے نظیر نور جیسے لیڈران دو ٹوک الفاظ میں دوسری پارٹیوں کے رہنماؤں کو ترنمول کانگریس میں دوبارہ شامل ہونے کی مخالفت کرچکے ہیں۔

For All Latest Updates

TAGGED:

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.