ریاست مغربی بنگال سے تعلق رکھنے والے کمیونسٹ پارٹی آف انڈیا (مارکسسٹ) کے سینیئر رہنما محمد سلیم کو پیر کی رات کورونا وائرس سے متاثر پایا گیا۔
سابق رکن پارلیمان نے ٹویٹ کیا' میرا ہلکے علامات کے ساتھ کووڈ 19 کا ٹیسٹ مثبت آیا ہے لیکن میں نے ڈاکٹر کے مشورے کے مطابق خود کو اسپتال میں داخل کرایا ہے۔'
انہوں نے کہا کہ اس فیصلے کا مقصد اپنے دوستوں، کنبہ اور ہمسایہ کو وائرس کے انفیکشن کے خطرات سے محفوظ رکھنا ہے۔
یہ بھی پڑھیں
’آرٹیکل 370 کی منسوخی سے کشمیر میں طویل مدتی ترقی کی راہ ہموار‘
اطلاعات کے مطابق گزشتہ چند دنوں سے محمد سلیم کو تیز بخار تھا اور انہیں سانس لینے میں دشواریاں اور پیٹ میں درد تھا۔
اس سے قبل یہ اطلاع ملی تھی کہ سی پی آئی (ایم) کے سینیئر رہنما شرمل چکبرتی کا کووڈ 19 ٹیسٹ مثبت آیا ہے۔ ہفتے کے روز ان کی رپورٹز آئیں جس کے بعد انہیں بھی ایک اسپتال میں داخل کرایا گیا تھا۔
ادھر ،مغربی بنگال سے تعلق رکھنے والے کانگریس کے سینیئر رہنما ادھیر رنجن چودھری نے محمد سلیم کی جلد صحتیابی کی خواہش کی۔ ادھیر نے ٹویٹ کیا ' جلد صحت یاب ہوجاؤ۔'
واضح رہے کہ 2014-2019 تک سلیم رائے گنج حلقہ کی نمائندگی کرنے والے رکن پارلیمان تھے۔