مغربی بنگال میں ہگلی ضلع کے آرام باغ میں سی پی آئی ایم کی جانب سے بی جے پی کی قیادت والی مرکزی حکومت کے خلاف احتجاجی جلوس کا اہتمام کیا گیا. جس میں ہزاروں کی تعداد میں لوگوں نے شرکت کی۔
اس دوران محمد سلیم نے مرکزی حکومت پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ 'بی جے پی کی قیادت والی مرکزی حکومت تمام محاذ پر ناکام ہو چکی ہے،' ان کے پاس اپنی ناکامی پر پردہ ڈالنے کے لئے کچھ نہیں بچا ہے، تو میڈیا والوں کو ڈھال بناکر کام کررہے ہیں۔'
محمد سلیم نے کہا کہ 'گزشتہ روز پیش ہوئے مرکزی بجٹ میں عام لوگوں کے لئے کچھ بھی نہیں ہے.' صنعت کاروں کو دیکھ کر اس بجٹ کو تیار کیا گیا ہے.
سی پی آئی ایم کے رہنما کا کہنا ہے کہ ملک کے 49 فیصد لوگ اس بجٹ سے ناخوش ہیں۔ اور انہوں نے اپنی ناراضگی کا اظہار بھی کیا ہے. لیکن لوگوں کی سننے والا کون ہے۔
انہوں نے کہا کہ 'ایک دو میڈیا کو چھوڑ کر تمام میڈیا اس بجٹ کو عوام کا بجٹ بتانے کی کوشش میں مصروف ہیں. ایسا آخر کب تک چلے گا۔
مزید پڑھیں:
جے پی نڈا کا 6 فروری کو مغربی بنگال کا دورہ
محمد سلیم نے کہا کہ کسانوں کی حمایت میں ٹویٹ کرنے پر ٹویٹر نے اکاونٹ بلاک کردیا لیکن کیا وہ میری زبان کو بند کر سکے گا.
واضح رہے کہ گزشتہ روز ٹویٹر نے سی پی آئی ایم کے رہنما محمد سلیم کے ٹویٹر اکاؤنٹ کو بلاک کردیا تھا. ان پر کسان تحریک کی حمایت کرنے کا الزام عائد کیا گیا ہے۔