ETV Bharat / state

بنگال میں مریضوں کی تعداد 80 پہنچی - in the state stands at 80

وزیراعلیٰ ممتابنرجی نے سکریٹریٹ بلڈنگ نبنو میں پریس کانفرنس کے دوران کہاکہ ریاست میں کوروناوائرس سے متاثرہ مریضوں کی تعداد 80 تک پہنچ چکی ہے جبکہ تین افراد صحتیاب ہوکر اپنے گھر واپس چلے گئے ہیں۔

بنگال میں مریضوں کی تعداد 80 پہنچی
بنگال میں مریضوں کی تعداد 80 پہنچی
author img

By

Published : Apr 9, 2020, 11:25 PM IST

مغربی بنگال کی وزیراعلیٰ ممتابنرجی نے سکریٹریٹ بلڈنگ نبنو میں پریس کانفرنس کے دوران کہاکہ ریاست میں کوروناوائرس سے متاثر 12 مریضوں کی نشاندہی کی گئی ہے ۔

اس طرح ریاست میں کووڈ۔19 سے متاثرہ مریضوں کی تعداد 80 تک پہنچ چکی ہے جبکہ تین افراد صحتیاب ہوکر اپنے گھر واپس چلے گئے ہیں۔ ہسپتال سے ڈسچارج ہونے والے مریضوں کی تعداد میں اضافہ ہونے کا امکان ہے۔

بنگال میں کورونا وائرس کے مریضوں سے متعلق وزیراعلیٰ نے کہا کہ بنگال میں اب تک کورونا کے 80معاملے سامنے آئے ہیں جب کہ پانچ افراد کی موت ہوئی ہے۔

وزیراعلیٰ نے کہا کہ بیلیا گھاٹا آئی ڈی اسپتال میں داخل تین مریض کو جلد ہی اسپتال سے ڈسچارج کیاگیا ہے ۔ان کی رپورٹ منفی آئی ہے۔اس کے علاوہ سرکاری اسپتال میں داخل دو اورمریض صحتیاب ہوئے ہیں۔

وزیراعلیٰ نے کہا کہ 30ڈاکٹر، پانچ نرسنگ اسٹاف اور چار ٹیکنیکل اسٹاف جن کا تعلق این آر ایس میڈیکل کالج سے ہے کی رپورٹ منفی آئی ہے۔

ان لوگوں کو قرنطینہ میں رکھا گیا تھا۔39ڈاکٹر سمیت 79افراد اور نرسوں و ٹیکنیکل اسٹاف کے ایک گروپ کو قرنطینہ میں رکھا گیا تھا۔جب کہ دیگر افراد کی رپورٹ کا انتظار کیا جارہا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.