مغربی بنگال حکومت کے ایک سینیئر عہدیدار نے بتایا کہ وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی نے آج سینیئر افسران کے ساتھ کورونا کی صورت حال کا جائزہ لیا۔
بنگال میں کورونا کی صورت حال میں بہتری آئی ہے ۔تاہم اس وقت مکمل طور پر پابندیاں ختم کرنا خطرناک ثابت ہوسکتا ہے۔اس کی وجہ سے انفیکشن میں اضافہ ہوسکتا ہے۔
حکومت کی جانب سے جاری نوٹی فیکشن کے مطابق لوکل ٹرین بند رہیں گے۔تاہم میٹرو ٹرین ہفتے میں پانچ دن تک 50فیصد مسافروں کے ساتھ چلیں گی۔سنیچر اور اتوار کو میٹرو ٹرین نہیں چلے گی۔
ریاستی سیکریٹریٹ کے مطابق اس عرصے کے دوران انٹر اسٹیٹ ٹرینیں بھی بند رہیں گی۔ ضروری سامان اور عملے کیلئے خصوصی ٹرینیں حسب دستور چلتی رہیں گی۔تاہم ٹرام بس ، ٹیکسی اور آٹو سروس چلتی رہیں گی۔بس میں صرف 50 فیصد وسعت کے ساتھ مسافر بس چلانے کی اجازت ہوگی۔تاہم اس درمیان اسکول اور کالج ، یونیورسٹیاں اور دیگر تعلیمی ادارے بند رہیں گے۔
تمام سنیما ہال، اسپاس، سوئمنگ پول بند ہوجائیں گے۔ وہیں قومی اور بین الاقوامی کھیلوں کے شیڈول کو مدنظر رکھتے ہوئے کچھ خصوصی سوئمنگ پولس صبح 6 سے 10 بجے تک قومی اور ریاستی سطح کی پریکٹس کے لئے کھولے جائیں گے۔
شادی بیاہ اور دیگر سماجی تقریب 50 افراد کے ساتھ کرنے کی اجازت ہوگی ۔
یہ بھی پڑھیں:
آخری رسومات میں زیادہ سے زیادہ 20 افراد جمع ہوسکیں گے۔ سیاسی، تفریحی یا معاشرتی پروگرام کی اجازت نہیں ہوگی۔
رات کا کرفیو رات 9 بجے سے صبح 5 بجے تک جاری رہے گا۔
سرکاری دفاتر 25 فیصد عملے کے ساتھ کھولنے کی اجازت ہوگی۔جن لوگوں نے ویکسین لئے ہیں ان کو صبح 6 بجے سے رات 9 بجے تک صبح کی سیر پر پارک جاسکتے ہیں۔ ریسٹورنٹ کو 50فیصد سیٹوں کے ساتھ حسب دستور کھولنے کی اجازت ہوگی ۔