ذرائع کے مطابق ڈھاکہ سے کولکاتا کے لئے یہ پہلی پرواز ہو گی جس میں 73 طلبا، 16 بزرگ، 45 سیاح، 16 میڈیکل ایمرجنسی والے لوگ اور ایک حاملہ عورت شامل ہے۔
یہ لوگ مغربی بنگال کے 20 اضلاع کے رہنے والے ہیں۔ ڈھاکہ سے آنے کے بعد انہیں کورنٹائن میں رکھا جائے گا اور اس کے بعد انہیں ان کے آبائی اضلاع میں بھیجا جائے گا۔
بیرون ملک میں پھنسے ہندوستانیوں کو وطن لانے کے لئے وندے بھارت مشن سات مئی سے شروع ہوا تھا جس میں 12 ممالک کے لئے 64 پروازوں سے قریب 14800 لوگوں کووطن لایا گیا ہے۔ اس مشن کے دوسرے مرحلے میں 16 مئی سے 22 مئی تک 149 پروازوں کے ذریعے 32 ہزار سے زیادہ لوگوں کو لایا جائے گا۔