ETV Bharat / state

جعلی ویکسین کیمپ کا انعقاد ذہنی دیوالیہ پن کی علامت: کلکتہ پولس کمشنر - مغربی بنگال کی خبریں

کلکتہ پولس کمشنر نے نامہ نگاروں کو بتایا کہ دیبنجن نے جو کچھ کیا وہ انتہائی غیر انسانی ہے۔ یہ ذہنی حواس باختہ شخص ہی کرسکتا ہے۔ شہر میں ویکسینیشن کیمپ کا افتتاح کرنے کے بعد پولیس کمشنر نے کہا کہ اس معاملے کی تحقیقات کی جارہی ہیں۔

جعلی ویکسین کیمپ کا انعقاد ذہنی دیوالیہ پن کی علامت: کلکتہ پولس کمشنر

author img

By

Published : Jun 26, 2021, 12:18 PM IST

کلکتہ پولس کمشنر سومن مترا نے جعلی ویکسینیشن معاملے میں تبصرہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ جعلی آئی سی ایس آفیسر بن کر غلط طریقہ سے ویکسین دینا مسخ شدہ ذہنیت کی علامت ہے۔

خیال رہے کہ 28 سالہ دیبنجن کو دو ہزار افراد کو غلط طریقے سے کورونا ویکسین لگانے کے معاملے میں گرفتار کیا گیا ہے۔ کلکتہ پولس کمشنر نے نامہ نگاروں کو بتایا کہ دیبنجن نے جو کچھ کیا وہ انتہائی غیر انسانی ہے۔ یہ ذہنی حواس باختہ شخص ہی کرسکتا ہے۔ شہر میں ویکسینیشن کیمپ کا افتتاح کرنے کے بعد پولیس کمشنر نے کہا کہ اس معاملے کی تحقیقات کی جارہی ہے۔

پولس نے بدھ کے روز قصبہ کے علاقے میں آئی اے ایس آفیسر بن کر ویکسینیشن کیمپ منعقد کرنے کے معاملے میں دیبنجن کو گرفتار کیا ہے۔ اس کیمپ میں ترنمول کانگریس کی رکن پارلیمان میمی چکرورتی نے بھی ٹیکہ لیا تھا۔ میمی چکرورتی کو اس کیمپ میں شرکت کی دعوت دی گئی تھی۔ چوں کہ ٹیکہ لینے کے بعد انہیں کلکتہ کارپوریشن سے ایس ایم ایس نہیں ملا تو انہیں شک ہوگیا اور انہوں نے پولس کو اطلاع دی۔

اس کے دفتر کی تلاشی کے دوران پولس نے اینٹی بائیوٹک انجیکشن کی متعدد شیشیاں ضبط کی ہیں جو متعدد بیکٹیریل انفیکشن اور دیگر اشیاء کے لئے استعمال کیے جاتے ہیں۔ اب ان کی جانچ کی جارہی ہے۔ یہ بھی سامنے آیا ہے کہ ان انجیکشن پر جعلی طریقے سے کوویکسین کے لیبل لگائے گئے ہیں۔ یہ بھی معلوم کیا جارہا ہے کہ جعلی ویکسین کے پیچھے دیب کے مقاصد کیا تھے۔

کلکتہ پولس کے ایک سینیئر آفیسر نے بتایا کہ دیبنجن کے سیاسی رابطے تھے۔ اس کی وجہ سے ان کیمپوں کو منعقد کرنے میں مدد ملی۔ کلکتہ میونسپل کارپوریشن ان کیمپوں سے ویکسین لینے والوں کی تلاش کررہی ہے۔ دیب خود کو کلکتہ میونسپل کے جوائنٹ کمشنر کے طور پر متعارف کرواتا تھا اور ریاستی حکومت کے لوگوں کے ساتھ ایک بڑی کار میں سفر کرتا تھا۔ پولس کو دیب کے دفتر سے کلکتہ میونسپل کارپوریشن کی جعلی مہریں اور کاغذات ملے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:ضمنی اسمبلی الیکشن کے بعد ہی میونسپل کارپوریشن کے انتخابات ہوں گے: ممتا

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.