ETV Bharat / state

No Confidence Motion Against Mayor کونسلروں کا میئر کے خلاف تحریک عدم اعتماد لانے کے لئے پارٹی کو خط - تحریک عدم اعتماد لانے کے لئے پارٹی کو خط

مغربہ بنگال کے کھڑگپور میونسپل کارپوریشن میں، جہاں ترنمول کانگریس کا بورڈ ہے۔آپسی اختلافات کے بعد ترنمول کانگریس کے 20 کونسلروں نے پارٹی کے ضلع اور ریاستی لیڈروں کو خط لکھ کر میئر کے خلاف تحریک عدم اعتماد پیش کرنے کی درخواست کی ہے۔ No Confidence Motion Against Mayor

کونسلروں کا میئر کے خلاف تحریک عدم اعتماد لانے کے لئے پارٹی کو خط

author img

By

Published : Dec 21, 2022, 6:42 PM IST

Updated : Dec 21, 2022, 6:51 PM IST

کھڑگپور:مغربی بنگال کے مشرقی مدنی پور ضلع کے کھڑگپور میونسپلٹی کے میئر ان دنوں ترنمول کانگریس کے لئے درد سر بن گئے ہیں۔ کاونسلروں نے ان کے خلاف محاذ کھول رکھا ہے۔ Councillors Kharagpur Municipality may introduce No Confidence Motion Against Mayor

کونسلروں نے کہا کہ وہ بدھ تک انتظار کریں گے۔ تاہم، مقامی ترنمول قیادت نے کہا کہ پارٹی میئر پردیپ کو تنظیمی کام کیلئے استعمال کرے گی اس لئے انہیں استعفی ٰدینے کی ہدایت دی گئی ہے۔

پردیپ نے اسی سال اپریل میں کھڑگپور میونسپلٹی کے میئر کا عہدہ سنبھالا تھا۔ اس سے پہلے وہ 2015 میں الیکشن جیت کر پہلی بار میئر بنے تھے۔ بعد ازاں 2019 میں اسمبلی کے ضمنی انتخاب جیتنے کے بعد بھی وہ اس عہدے پر برقرار رہے۔ تاہم، وہ 2021 کے اسمبلی انتخابات میں بی جے پی امیدوار ہیرنموئے (ہیران) چٹرجی سے ہار گئے۔ اس کے باوجود وہ کھڑگپور میونسپلٹی کے ایڈمنسٹریٹر کے طور پر کام کرتے رہے۔ ان کے خلاف پارٹی کے کونسلروں نے مالی بدعنوانی سمیت کئی الزامات لگائے ہیں۔

کونسلروں نے میئر کے خلاف شکایت کی کہ اگرچہ سی آئی سی کو ذمہ داری دی گئی ہے لیکن ان کی کوئی اہمیت نہیں ہے۔ وہ بغیر کسی مشورے کے کام کرتے ہیں۔ ترنمول کانگریس کے 20 کونسلروں نے ضلع اور ریاستی قیادت کو خط لکھ کر پردیپ کے خلاف بدعنوانی کا الزام لگایا ہے۔

ترنمول کانگریس نے کھڑگپور میونسپلٹی کے 35 وارڈوں میں سے 20 پر کامیابی حاصل کی۔ بورڈ کی تشکیل کے بعد میں 1 سی پی آئی، 1 بی جے پی اور 1 آزاد کونسلر کے علاوہ 2 کانگریسی کونسلر ترنمول میں شامل ہوئے۔ اس وقت 25 میں سے 20 کونسلرز میئر کے خلاف ہیں۔ ڈپٹی میئر تیمور علی خان بھی ان میں شامل ہیں۔ انہوں نے کہا کہ میں نے ریاستی اور ضلعی قیادت کو آگاہ کر دیا ہے۔ پارٹی اس معاملے میں جلد ہی فیصلہ کرے گی۔'' وارڈ نمبر 28 کی کونسلر ریتا پانڈے نے کہا،کہ ''ہم میں سے کوئی بھی میئر کے کام سے خوش نہیں ہے۔

مزید پڑھیں:BJP Mahila Morcha بی جے پی خواتین یونٹ کا راستہ روکو آندولن

دوسری طرف ترنمول کانگریس کے ضلع کوآرڈینیٹر اجیت میتی نے پیر کو ایک پریس کانفرنس میں کہاکہ میں ابھیشیک بنرجی کی ہدایت پر پارٹی کے سب سے بڑے کام کے لئے پردیپ سرکار کا استعمال کروں گا۔ اس لئے انہیں کھڑگپور کے میئر کے عہدے سے دستبردار ہونے کو کہا گیا ہے۔Councillors Of Kharagpur Municipality Write letter To Party To Introduce No Confidence Motion Against Mayor

Last Updated : Dec 21, 2022, 6:51 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.