منگل کو مغربی بنگال میں 652کورونا وائرس کے نئے کیس سامنے آئے ہیں۔
ایک دن میں یہ سب سے زیادہ کیس ہے۔
جب کہ گزشتہ دو دنوں میں بالترتیب 572اور 624کیس سامنے آئے ہیں۔
گذشتہ ماہ 26جو ن کو کورونا وائرس کے 542کیس سامنے آئے ہیں جب کہ اس سے ایک دن قبل 475کیس سامنے آئے تھے۔
بنگال میں اب تک کورونا وائرس کے 18559کیس سامنے آچکے ہیں۔
جن میں سے 5,761اس وقت زیر علاج ہیں۔
منگل کو مغربی بنگال میں 15افراد کی موت ہوئی ہے۔
جب کہ اب تک مجموعی طور پر 688افراد کی موت ہوئی ہے۔
وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی نے منگل کو پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا تھا کہ کنٹیمنٹ زون میں پولس کو ہدایت دی گئی ہے لاک ڈاؤن میں سختی سے نافذ کرے گی۔
خیال رہے کہ بدھ سے مغربی بنگال میں ا ن لاک ڈاؤن میں کچھ نرمی برتی دی گئی ہے۔
نئے قانون کے مطابق اب شادی اور آخری رسوم کی تقریب میں 25افراد کے بجائے 50افراد شریک ہوسکتے ہیں۔
جب کہ صبح 5.30بجے سے 8.30بجے تک مورننگ واک کی اجازت دی گئی ہے۔
کولکاتہ،تین پڑوسی اضلاع ہوڑہ، شمالی 24پرگنہ اور جنوبی 24پرگنہ میں کورونا وائرس کے اب تک 12,702 کیس سامنے آئے ہیں۔
کورونا وائرس کے کل18,559.کیس میں سے 70فیصد کیس ان چار اضلاع کولکاتہ، ہوڑہ، جنوبی 24پرگنہ اور شمالی 24پرگنہ سے آئے ہیں۔کلکتہ میں اب تک 6ہزار کیس سامنے آے ہیں۔
انڈین میڈیکل ریسرچ (آئی سی ایم آر)کی تحقیق کے مطابق کلکتہ میں 14فیصد انٹی باڈی کووڈ ڈیولپ ہوا ہے۔
سینئر ڈاکٹر کے مطابق میٹرو سٹی کلکتہ میں انٹی باڈی ڈیولپ ہونے کے مقابلہ کورونا وائرس ٹرانس میشن زیادہ ہے۔
وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی نے کہا کہ کلکتہ میں کورونا وائرس کے مریض اس لئے زیادہ ہیں کہ قریب کے اضلاع سے یہاں مریض آتے ہیں۔