لندن سے کولکاتا پہنچنے والی پرواز کے ایک مسافر کورونا کا اسٹرین پایا گیا۔ اس کے بعد ایئرپورٹ انتظامیہ نے ایک بار پھر الرٹ جاری کر دیا۔
مغربی بنگال کے دارالحکومت کولکاتا کے نیتاجی سبھاش چندر بوس انٹرنیشنل ایرپورٹ انتظامیہ کی جانب سے موصولہ اطلاع کے مطابق آج دن میں ایک پرواز لندن سے کولکاتا پہنچا۔
اس پرواز میں آئے ڈھائی سو مسافروں کی طبی جانچ کی گئی جس میں ایک مسافر میں کورونا کا نیا اسٹرین کی علامت پائی گئی۔
ذرائع کے مطابق لنڈن سے آنے والے مسافر کو آئی ڈی ہسپتال میں داخل کرایا گیا، جہاں انہیں آئیسولیش وارڈ میں رکھا گیا۔
ڈاکٹروں کی ایک ٹیم کو ان کی صحت پر نظر رکھنے کے لیے ہر وقت موجود رہے گی۔
اس دوران سب کچھ ٹھیک ٹھاک رہا تو انہیں چودہ دنوں کے لیے ہوم قرنطینہ میں رکھا جائے گا۔
انہوں نے مزید کہا کہ انگلینڈ سے آنے والے تمام مسافروں کے لئے طبی جانچ لازمی قرار دیا گیا۔ اس کے بغیر کسی کو گھر جانے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔
واضح رہے کہ مغربی بنگال میں کورونا وائرس کے فعال کیسز میں غیرمعمولی کمی آئی ہے۔ یومیہ ایک ہزار سے کم کیسز آ رہے ہیں۔