مرکزی حکومت کی ہدایت پر مغربی بنگال حکومت نے ریاست کے تمام اضلاع کے اسکولوں میں 15برس سے 18 برس کی عمر کے Vaccination for Students طلبہ کے لیے ویکسینیشن مہم شروع کی ہے۔
شمالی 24 پرگنہ کے بیرکپور سب ڈویژن کے گارولیا مل ہائی سیکنڈری اسکول میں طلبہ کو کورونا ویکسین لگائے گئے۔ ویکسینیشن مہم کو لے کر ان میں خاصی دلچسپی پائی گئی۔گارولیا مل ہائی سیکنڈری اسکول کے ہیڈ ماسٹر سدانند شاہ نے ای ٹی وی بھارت سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ' طلبہ کے لیے ویکسینیشن مہم کافی تیزی سے چل رہی ہے۔' ہیڈ ماسٹر سدانند شا نے کہاکہ اسکول کو 789 طالبات کو کورونا ویکسین دینے کی ہدایت ملی ہے۔ اسی ہدایت کے مطابق اب تک سوا چار طلبہ کو کورونا ویکسین دیے جا چکے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ' گزشتہ دس جنوری سے اسکول میں ویکسینیشن مہم شروع ہوئی ہے۔ اب تک سوا چار سے زائد طلبہ کو ویکسین لگائے جاچکے ہیں'۔ ان کا کہنا ہے کہ میونسپلٹی کی جانب سے ہدایت ملنے کے بعد پیر کے روز سے ویکسینیشن مہم دوبارہ شروع کی جائے گی۔ اس کے لیے تمام تر تیاریاں مکمل کر لی گئی ہے۔'گارولیا مل ہائی سیکنڈری اسکول کے ہیڈ ماسٹر سدانند شا کا کہنا ہے کہ طالبات کے لیے کورونا ویکسینیشن مہم بے حد ضروری ہے۔ طلبہ کو ٹیکہ لگانے کے بعد دوبارہ اسکول کھولا جا سکتا۔' واضح رہے کہ ملک کی دیگر ریاستیں ممبئی، دہلی، تامل ناڈو کی طرح مغربی بنگال بھی کورونا وائرس سے کے کیسز میں تیزی درج کی جارہی ہے۔ یہاں کورونا وائرس کے یومیہ کیسز کی تعداد میں 25 ہزار تک پہنچ چکی ہے۔ شرح اموات میں بھی زبردست اضافہ ہوا ہے۔'مغربی بنگال میں بیس دنوں پہلے کورونا وائرس کے فعال کیسز کی فیصد 7.2تھی جو بڑھ کر 52.6 (positivity rate, active cases) ہو چکی ہے۔ اس معاملے میں مغربی بنگال دہلی اور ممبئی کو کافی پیچھے چھوڑ چکی ہے۔
مزید پڑھیں: