مغربی بنگال میں گزشتہ چند دنوں سے کورونا وائرس کے نئے مریضوں کی تعداد میں تیزی سے کمی آئی ہے جبکہ صحتیاب ہونے والوں کی تعداد میں نمایاں اضافہ ہوا ہے۔ محکمہ صحت کی جانب سے جاری رپورٹ کے مطابق ریاست میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران صرف تین ہزار 53 نئے معاملے سامنے آئے ہیں۔
گزشتہ 20 دنوں کے دوران یہ پہلا موقع ہے جب سوا تین ہزار سے بھی کم نئے کیسز سامنے آئے ہیں۔
گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ریاست میں کورونا سے 51 لوگوں کی موت ہوئی ہے۔ اس طرح ریاست میں مرنے والوں کی تعداد سات ہزار 661 ہو گئی ہے۔
محکمہ صحت کے مطابق مغربی بنگال میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد چار لاکھ 31 ہزار 551 تک پہنچ گئی ہے۔
انہوں نے کہا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران چار ہزار 480 افراد صحتیاب ہوکر گھر روانہ ہوئے۔
ریاست میں کورونا وائرس کو شکست دینے والوں کی تعداد تین لاکھ 98 ہزار 578 تک پہنچ گئی ہے۔ جبکہ صحتیاب لوگوں کی فیصد88.89 ہے۔
محکمہ صحت نے کہا کہ 16نومبر کی صبح کی رپورٹ کے مطابق 52 لاکھ, 80 ہزار 159 لوگوں کے ٹیسٹ کیے گئے ہیں۔
وہیں ریاستی محکمہ صحت کا کہنا ہے کہ کورونا مریضوں کی تعداد میں تیزی سے کمی آئی ہے لیکن اس پر بریک لگ نہیں پا رہا ہے۔
انہوں نے کہا کہ عوام کو حکومتی گائئد لائن پر سختی سے عمل کرنے کی ضرورت ہے۔ جس سے کورونا وباء پر قابو پایا جا سکے۔