ETV Bharat / state

کورونا کی دوسری لہر قابو میں آنے کے بعد مغربی بنگال میں حالات معمول پر آنے لگے

author img

By

Published : Jun 18, 2021, 7:26 AM IST

کورونا وائرس کی دوسری لہر کی رفتار سست پڑنے کے سبب کورونا وائرس کے یومیہ کیسز اور شرح اموات دونوں میں ریکارڈ کمی آنے کے بعد مغربی بنگال میں حالات معمول پر آنے لگے ہیں۔

corona
کورونا

مغربی بنگال میں گزشتہ ڈیڑھ مہینے سے جاری لاک ڈاؤن کا مثبت پہلو نظر آنے لگے ہیں۔ یومیہ کیسز اور شرح اموات دونوں میں کمی آنے کے بعد لاک ڈاؤن میں نرمی کرکے لوگوں کو راحت دی گئی ہے۔ کورونا وائرس کی دوسری لہر کی رفتار سست پڑنے کے سبب کورونا وائرس کے یومیہ کیسز اور شرح اموات دونوں میں ریکارڈ کمی آنے کے بعد مغربی بنگال میں حالات معمول پر آنے لگے ہیں۔

دیکھیں ویڈیو

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مغربی بنگال میں 3016 لوگوں میں کورونا وائرس کی تشخیص ہوئی ہے۔ نئے کیسز کی تعداد میں مسلسل کمی آ رہی ہے۔

ریاست میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے سبب 64 لوگوں کی موت ہوئی ہے گزشتہ کل کے مقابلے میں چار کم ہے۔ دوسری طرف کورونا صحتیاب ہونے والوں کی تعداد 13،78،419 تک پہنچ چکی ہے۔

صحتیابی کی فیصد (97.38) میں تیزی سے اضافہ ہوا ہے۔ ریاست میں کورونا ویکسین پانے والوں کی تعداد ایک کروڑ 51 لاکھ 12 ہزار ہے۔

اضلاع میں کورونا وائرس کے یومیہ کیسز پر ایک نظر

شمالی 24 پرگنہ :431

مشرقی مدنی پور 425

کولکاتا :366

جنوبی 24 پرگنہ :390

ہوڑہ :341

ہگلی :325

ریاستی محکمہ صحت نے کہا کہ یومیہ شرح اموات اور کورونا کے نئے کیسز دونوں میں نمایاں کمی آنے کا سلسلہ جاری ہے جو اچھی بات ہے۔ ہماری کوشش ہے کہ یہ سلسلہ اگلے تین مہینوں تک جاری رہے۔ جس کی مدد سے کورونا وائرس کی تیسری لہر سے آسانی سے نمٹ سکیں گے.

واضح رہے کہ مغربی بنگال میں گزشتہ ماہ 15 مئی سے لاک ڈاؤن جاری ہے۔ وقت کے ساتھ ساتھ اس میں نرمی برتی جا رہی ہے تاکہ لوگوں کو تھوڑی بہت راحت مل سکے۔

مزید پڑھیں:

Corona Virus Update: دنیا بھر میں کورونا سے 17.69 کروڑسے زیادہ افراد متاثر

ریاستی حکومت کی جانب سے عوام کو کورونا گائیڈ لائن پر سختی سے عمل کرنے کی ہدایت دی گئی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.