ETV Bharat / state

کورونا کو احتیاطی تدابیر سے شکست دی جاسکتی ہے: مولانا جہانگیر مصباحی

مولانا جہانگیر مصباحی نے کہا کہ دنیا میں ایسی کوئی جنگ نہیں ہے جو جیتی نہیں جا سکتی، بس اس کے لئے پختہ عزم کی ضرورت ہے.

author img

By

Published : May 25, 2021, 1:43 PM IST

کورونا کو احتیاطی تدابیر سے شکشت دیا جاسکتا ہے: مولانا جہانگیر مصباحی

مغربی بنگال میں کورونا وبا کی وجہ سے لاک ڈاؤن نافذ ہے، ہر روز ہزاروں کی تعداد میں کورونا کے معاملے درج کیے جارہے ہیں جب کہ بڑی تعداد میں اموات بھی ہورہی ہیں۔

بھارت میں کورونا وائرس کے خلاف جنگ میں علماء کرام بھی بڑھ چڑھ کر حصہ لے رہے ہیں اور عوام کو اس بیماری سے آگاہ کرنے کے لئے مسلسل بیداری مہم چلارہے ہیں۔

ویڈیو

اس تعلق سے شمالی 24 پرگنہ کے گیارولیا ٹاؤن میں واقع نوری مسجد کے امام مولانا جہانگیر مصباحی نے ای ٹی وی بھارت کے نمائندہ سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ دنیا میں ایسی کوئی جنگ نہیں ہے جو جیتی نہیں جا سکتی ہے بس اس کے لئے پختہ عزم کی ضرورت ہے۔

امام جہانگیر مصباحی نے بتایا کہ ہماری ذمہ داریاں پہلے سے زیادہ بڑھ گئی ہے، کورونا گائڈ لائنس پر سختی سے عمل کرنے کے ساتھ ساتھ دوسروں کو بھی آگاہ کرنے کی ضرورت ہے۔ اس وبا کو احتیاطی تدابیر پر عمل کرکے ہی شکست دی جا سکتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ یہ بیماری ہے جو مذہب دیکھ کر کسی کے پاس نہیں جاتی اس سے کوئی بھی متاثر ہو سکتا ہے، ہم سبھوں کو ایک ساتھ مل کر اس کے خلاف مہم چلانے کی ضرورت ہے. کامیابی ہمیں ضرور ملے گی۔

مولانا جہانگیر مصباحی نے کہا کہ ملک کی دوسری ریاستوں کے مقابلے مغربی بنگال کے حالات کافی بہتر ہیں۔ پندرہ روزہ سخت لاک ڈاؤن کے سبب حالات میں بہتری آ رہی ہے، اس کے لئے وزیراعلیٰ ممتا بنرجی مبارکباد کی مستحق ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.