ETV Bharat / state

Cop Pushed Passenger from Train چلتی ٹرین سے مسافرکو دھکا دینے والا پولیس اہلکار گرفتار

ریلوے پولیس نے چلتی ٹرین سے ایک مسافر دھکا دے کر نیچے پھینکنے کے الزام میں ایک پولیس اہلکار کو گرفتار کر لیا۔ ملزم کولکاتا پولیس کا ملازم ہے۔ ریلوے پولیس کو اس کی کافی دنوں سے تلاش تھی۔ Police Man Pushed Passanger From Train

چلتی ٹرین سے مسافر کو دھکا دینے والا پولیس اہلکار گرفتار

author img

By

Published : Oct 19, 2022, 11:26 AM IST

رامپورہاٹ: ریلوے پولیس نے رام پورہاٹ میں ایک مسافر کو چلتی ٹرین سے پھینکنے کے معاملے میں کلیدی ملزم کو گرفتار کرلیا۔ ملزم کا نام مونٹو منڈل ہے۔ اس کا گھر بیر بھوم کے بول پور میں ہے۔ وہ کولکاتا پولیس کا ملازم ہے۔ گزشتہ روز ریلوے پولیس نے اسے کولکاتا سے گرفتار کیا۔ منگل کو جب گرفتار شخص کو رام پورہاٹ سب ڈویژنل عدالت میں لایا گیا تو جج نے اسے 14 دن کی جیل بھیجنے کا حکم دیا۔ واضح رہے کہ گذشتہ 15 اکتوبر کو مغربی بنگال کے ہاوڑہ-مالدہ کے سیکشن میں رامپورہاٹ انٹرسٹی ایکسپریس اتوار کی رات تقریباً ساڑھے آٹھ بجے رامپورہاٹ اسٹیشن میں داخل ہوئی۔ اس وقت دونوں مسافروں میں توتو میں میں شروع ہو گئی۔ Police Man Accused Of Pushing Passanger From Moving Train In Rampurhat Arrest

چلتی ٹرین سے مسافر کو دھکا دینے والا پولیس اہلکار گرفتار

مزید پڑھیں:Himachal Assembly Election 2022 بی جے پی نے 62 سیٹوں پر امیدواروں کی فہرست جاری

ویڈیو میں ایک نوجوان اس ٹرین میں دوسرے شخص سے بحث کر رہا ہے۔ چند لمحوں میں یہ لڑائی جھگڑے میں بدل گیا۔ بحث کے دوران اس شخص نے نوجوان کو دھکا دے دیا۔ وہ چلتی ٹرین سے پٹری پر گر گیا۔ پھر اس آدمی نے پیچھے مڑ کر نہیں دیکھا۔ متاثرہ سجل شیخ نے کہا کہ نلہٹی سے وہ اپنے دوستوں کے گھر گیا تھا۔ گھر واپسی کے دوران مالدہ انٹرسٹی پر سوار ہوا۔ اس وقت وہ شخص ٹرین میں سوار تھا۔ اس کے کئی دوست اس کے ساتھ تھے۔ ایک دوسرے کو گالی دے رہے تھے۔ چونکہ ٹرین میں بہت سی خواتین تھیں۔ وہ شخص اپنے ساتھیوں کے ساتھ مسلم خواتین کے خلاف نازیبا الفاظ استعمال کر رہا تھا۔ تاہم اس نے اعتراف کیا کہ وہ نشے کی حالت میں ٹرین میں سوار ہوا تھا۔ Police Man Accused Of Pushing Passanger From Moving Train In Rampurhat Arrest

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.