مغربی بنگال کے شمالی 24 پرگنہ کے مسلم اکثریتی علاقہ کمرہٹی سے ترنمول کانگریس کے رکن اسمبلی مدن مترا اکثر و بیشتر اپنی بیان بازی کی وجہ سے سرخیوں میں رہتے ہیں۔
ہگلی ضلع کے ترنمول کانگریس کے رکن اسمبلی مدن مترا نے ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے خواتین سے متعلق متنازع بیان دیتے ہوئے کہا کہ 'بی جے پی کو ہم اپنے محلوں میں کیونکہ جگہ دیں۔ آج محلے کی بات کر رہے ہیں گزشتہ آنے والے دنوں میں گھر میں داخل ہونے کی اجازت مانگیں گے تو کیا ہم اپنے گھر میں داخل ہونے دیں گے، اس کے بعد گھر کی عورتوں کے ساتھ رہنے کی اجازت مانگیں گے تو پھر کیا ہو گا۔
اس بیان کے بعد سے اپوزیشن پارٹیوں کے رہنماؤں کی جانب سے مدن مترا کی بیان کی سخت مذمت کی جارہی ہے۔
وہیں مدن مترا نے اپنا متنازع بیان بازی کا سلسلہ جاری رکھتے ہوئے گورنر جگدیپ دھنکر کو بھی نشانہ Madan Mitra criticizes Governor بنایا اور کہا کہ گورنر اب زیادہ دنوں تک گورنر نہیں رہیں گے، آنے والے دنوں میں سب کچھ واضح ہو جائے گا۔
مزید پڑھیں:
دوسری طرف سی پی آئی ایم، کانگریس اور بی جے پی کے رہنماؤں نے رکن اسمبلی کے بیان پر سخت مذمت کرتے ہوئے کہا کہ ترنمول کانگریس کے رہنماؤں سے اس سے زیادہ اور کیا امید کرسکتے ہیں۔