مزدوروں نے کام پر واپس آنے کے باوجود احتجاج کا سلسلہ جاری رکھا ہے۔
ترنمول کانگریس مزدور یونین کے رہنما سومناتھ چٹرجی کا کہنا ہے کہ مزدوروں کا احتجاج جائز ہے۔
وہ جائز مطالبے کو لے کر احتجاج کر رہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ مزدورں نے گزشتہ سال مسلسل 13دنوں تک احتجاج کر کے انتظامیہ کو بونس دینے پر مجبور کر دیا تھا۔
تاہم اس مرتبہ انتظامیہ نے واضح طور پر بونس دینے سے انکار کر دیاہے۔
انہوں نےکہا کہ ان کا احتجاج انتظامیہ کے اسی فیصلے کے خلاف ہے۔
مزدور یونین کے رہنما کا کہنا ہے کہ غیر مستقل مزدوروں کو بونس دینے کے علاوہ پی ایف اور ایس آئی کی بھی سہولت دی جانی چاہئے۔
واضح رہے کہ کول انڈیا نے درگاپور کے تمام غیرمستقل مزدوروں کو بونس دینے کا نوٹس دیا ہے۔
مزید پڑھیں:' اپوزیش کی آواز دبانے کی کوشش کی جا رہی ہے
اس کے باوجود کول انڈیا انتظامیہ مزدوروں کو بونس دینا نہیں چاہتی ہے.