ETV Bharat / state

Bharat Jodo Yatraمغربی بنگال میں بھارت جوڑو یاترا28 دسمبر سے - مغربی بنگال میں بھارت جوڑو یاترا

جنوبی 24 پرگنہ کے گنگا ساگر کے کپل منی آشرم سے مغربی بنگال میں بھی 28 دسمبر کو کانگریس کی بھارت جوڑو یاترا شروع ہو گی۔ ریاستی پی سی سی کی جانب سے اس کے لئے تیاریاں شروع کر دی گئی ہیں۔Bharat Jodo Yatra

مغربی بنگال میں بھارت جوڑو یاترا28 دسمبر سے

author img

By

Published : Dec 5, 2022, 3:21 PM IST

کولکاتا:ملک کی دوسری ریاستوں کی طرح مغربی بنگال میں بھارت جوڑو یاتراشروع ہونے جا رہی ہے۔کانگریس کی یہ یاترا 28 دسمبر کو گنگا ساگر میں کپل منی کے آشرم سے شروع ہونے والی ہے۔Congress To Start Bharat Jodo Yatra In West Bengal In Last Week Of December

بھارت جوڑو کے مینیجرز میں سے ایک آنند مادھو نے نیشنل کانگریس کمیٹی کی جانب سے اب س کی اطلاع دی مغربی بنگال پردیش کانگریس کے صدر اور رکن پارلیمان ادھیر رنجن چودھری گنگا ساگر میں واقع کپل منی آشرم سے یاترا کی شروعات کریں گے۔

آنند مادھو نے بتایا کہ یاترا جنوبی 24 پرگنہ، مشرقی اور مغربی مدنا پور، شمالی 24 پرگنہ، ندیا، مرشد آباد، مالدہ، شمالی اور جنوبی دیناج پور اور دارجلنگ سے گزرے گی۔ یہ سفر سمندر سے پہاڑوں تک 800 کلومیٹر کا طویل فاصلہ 55 دنوں میں طے کرے گا۔ یہ سفر کانگریس کے رکن پارلیمنٹ پردیپ بھٹاچاریہ کی قیادت میں منعقد ہونے جا رہا ہے۔ دیگر کانگریسی رہنما بھی اس جلوس میں شامل ہوں گے۔

یہ بھی پڑھیں:Bharat Jodo Yatra بھارت جوڑو یاترا آج مدھیہ پردیش سے راجستھان میں داخل ہوگی

قابل ذکر ہے کہ کانگریس کی 'بھارت جورو یاترا' اس سال 7 ستمبر سے شروع ہوئی ہے۔ کنیا کماری سے کشمیر کا سفر کرنا طے ہے۔ پروگرام کے مطابق، 3500 کلومیٹر طویل مارچ 12 ریاستوں اور دو مرکز کے زیر انتظام علاقوں سے گزرے گی۔ یہ سفر 150 دنوں میں مکمل ہونا ہے۔ اب تک 86 دنوں میں ملک کے 37 اضلاع اور 7 ریاستوں میں 2 ہزار 300 کلومیٹر سے زیادہ کا فاصلہ طے کیا گیا ہے۔Congress To Start Bharat Jodo Yatra In West Bengal In Last Week Of December

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.