ETV Bharat / state

چٹ فنڈ معاملے پر ترنمول کو گھیرے گی کانگریس - ریاستی کانگریس کے صدر ادھیر رنجن چودھری

رکن اسمبلی عیسیٰ علی خان چودھری نے کہا کہ اسمبلی انتخابات کے دوران چیٹ فنڈ بدعنوانی معاملے پر حکمراں جماعت ترنمول کانگریس کو گھیرنے کی کوشش کی جائے گی۔

Congress to raise chit fund issue in west bengal Assembly election
چٹ فنڈ معاملے پر ترنمول کو گھیرنے کی کوشش
author img

By

Published : Jan 9, 2021, 3:50 PM IST

مغربی بنگال کے مالدہ ضلع کے شجاع پور سے کانگریس کے رکن اسمبلی عیسیٰ علی خان چودھری نے کہا کہ حکمراں جماعت ترنمول کانگریس کے بیشتر رہنما چیٹ فنڈ بدعنوانی معاملے میں ملوث ہیں۔

انہوں نے الزام عائد کیا کہ مغربی بنگال میں چیٹ فنڈ بدعنوانی معاملے میں حکمراں جماعت ترنمول کانگریس کے درجنوں رہنما ملوث ہیں۔ لیکن کسی بھی رہنما کے خلاف اب تک کوئی کارروائی نہیں کی گئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ مغربی بنگال میں چٹ فنڈ بدعنوانی معاملہ ایک اہم موضوع ہے۔ یہ اتنا بڑا معاملہ ہے کہ اگر اس کی تفتیش کی جائے تو کئی رہنماؤں کا سیاسی کیریئر ختم ہو سکتا ہے۔

مغربی بنگال میں منعقد ہونے والے اسمبلی انتخابات کے دوران کانگریس نے چٹ فنڈ بدعنوانی معاملے کے خلاف مہم چلانے کا فیصلہ کیا ہے۔

ریاستی کانگریس کے صدر ادھیر رنجن چودھری نے ریاست کے تمام اضلاع کے رہنماؤں کو انتخابی مہم کے دوران چٹ فنڈ بدعنوانی معاملے کو عوام کے سامنے اٹھانے کی ہدایت دی ہے۔

کانگریس کے رکن اسمبلی عیسیٰ علی خان چودھری نے کہا کہ شاردہ چیٹ فنڈ، روزویلی چیٹ فنڈ، ناردا سمیت درجنوں چیٹ فنڈ بدعنوانی معاملوں کی تفتیش زیرِ التوا ہے۔

مزید پڑھیں:

مغربی بنگال میں 'نو ووٹ ٹو بی جے پی' مہم کا آغاز

انہوں نے کہا کہ حکمراں جماعت کے کئی سینئر رہنما چیٹ فنڈ بدعنوانی کے معاملے میں جیل جا چکے ہیں۔ لیکن چیٹ فنڈ بدعنوانی معاملے کی تفتیش بیچ میں ہی روک دی گئی ہے۔

کانگریس چیٹ فنڈ بدعنوانی معاملے کی تفتیش دوبارہ شروع کرانے کے لئے مہم چلائے گی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.