ETV Bharat / state

مودی حکومت کی ویکسینیشن پالیسی پر کانگریس کی کڑی تنقید - مودی حکومت کی ویکسینیشن پالیسی

اترپردیش کے حلقہ رام پور خاص کی رکن اسمبلی اور لیجسلیچر پارٹی کی رہنماء ارادھنا مشرا نے مرکزی حکومت کی ویکسین پالیسی پر شدید تنقید کی ہے۔

مودی حکومت کی ویکسینیشن پالیسی پر کانگریس کی کڑی تنقید

author img

By

Published : Jun 4, 2021, 10:56 PM IST

کانگریس رہنما ارادھنا مشرا نے آج نوئیڈا سیکٹر 29 پریس کلب میں صحافیوں سے بات کی۔ انہوں نے کہا کہ کانگریس صدر سونیا گاندھی نے صدر جمہوریہ کو ایک خط لکھ کر ملک میں تیزی سے ویکسینیشن کے عمل کو پورا کرنے کا مطالبہ کیا۔

انہوں نے مودی حکومت کی جانب سے عوام کو مفت ٹیکہ فراہم کرنے میں ناکامی پر بھی افسوس کا اظہار کیا اور کہا کہ ہر روز کانگریس کے سابق صدر راہول گاندھی حکومت کو مسائل سے آگاہ کرتے رہتے ہیں لیکن مودی اور یوگی حکومت ان کے مفید مشوروں پر عمل کرنے سے گریز کررہی ہیں۔

کانگریس رہنما نے ملک کی ویکسین کو دنیا کے 72 ممالک میں بھیجے جانے کی بھی مذمت کی۔ انہوں نے کہا کہ ملک کی ویکسین پر سب سے پہلا حق ملک کے عوام کا ہے۔ انہوں نے مودی حکومت کی خارجہ پالیسی پر بھی تنقید کی اور کہا کہ مودی کی غلط پالیسیوں کی وجہ سے ملک کے عوام کو اس کا خمیازہ بھگتنا پڑ رہا ہے۔

قبل ازیں مہا نگر کانگریس کمیٹی نوئیڈا کے صدر شہدالدین کی سربراہی میں ارادھنا مشرا کا پرتپاک استقبال کیا گیا۔ اس موقع پر ریاستی سکریٹری گوتم بودھ نگر انچارج سنیل بشنوئی، میٹرو پولیٹن کے صدر شہاب الدین، ​​سابق میٹرو پولیٹن صدر ونود پانڈے، سابق صدر مکیش یادو، اے آئی سی سی ممبر دنیش اوانا، اترپردیش کانگریس رکن ستیندر شرما، ریاستی نائب صدر او بی سی ڈیپارٹمنٹ رام کمار تنور، یوتھ کانگریس کے ضلعی صدر پرشوتم ناگر، اقلیتوں کے ریاستی جنرل سکریٹری لیاقت چودھری و دیگر موجود تھے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.