شمالی 24 پرگنہ: مغربی بنگال کے شمالی 24 پرگنہ کے دتہ پوکھر علاقے میں واقع پٹاخہ بنانے کی فیکٹری میں ہوئے بھیانک آتشزدگی میں ہلاک ہونے والوں کی تعداد نو تک پہنچ چکی ہے۔
دتہ پوکھر دھماکہ کے واقعے پر سیاست تیز ہو گئی ہے ۔کانگریس،سی پی آئی ایم اور بی جے پی ترنمول کانگریس کی قیادت والی حکومت کو اس کو واقعے کو لے کر گھیرنے کی کوشش میں مصروف ہیں ۔
دوسری طرف مغربی بنگال پردیش کانگریس کے صدر ادھیر رنجن چودھری اپنے رہنماؤں کے ساتھ دتہ پوکھر علاقے کا دورہ کیا اور اس واقعے کو لے کر مقامی باشندوں سے بات چیت کی ۔
کانگریس کے رکن پارلیمان ادھیر رنجن چودھری نے کہا کہ ہو سکتا ہے فیکٹری غیرقانونی ہو لیکن حالات کو دیکھنے سے پتہ چلتا ہے کہ یہاں منظم طریقے سے بم بنانے کا کام چل رہا تھا ۔انہوں نے کہا کہ جائے وقوع کا معاینہ کرنے سے پتہ چلتا ہے کہ یہاں پٹاخہ نہیں بم بنایا جاتا تھا۔ کیونکہ پٹاخہ بنانے کے سامان سے اتنی تباہی نہیں ہوسکتی ہے۔
یہ بھی پڑھیں:Nia In Duttapukur دتہ پوکھر دھماکہ: این آئی اے موقع واردات کا دورہ کیا.اوسی معطل
ان کا کہنا ہے کہ ہم اس معاملے میں جوڈیشل انکوائری کا مطالبہ کرتے ہیں ۔غیرذمہ دارانہ تفتیش ہوتی ہے سچائی سامنے آسکتی ہے ۔انہوں نے کہا کہ اس معاملے میں ترنمول کانگریس کے حامیوں کے ملوث ہونے کا الزام لگایا ۔